وزیر داخلہ نے مفت عمرہ کروانے والوں سے ہشیار رہنے کا مشورہ کیوں دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام مفت میں عمرہ کروانے والوں سے ہوشیار رہیں۔ 23 دسمبر کو ایک گروہ نے ایک خاندان کے بیگ کو اسمگلنگ کےلیے استعمال کیا، سعودی حکام سے رابطہ کرکے ہم نے اس خاندان کو مشکل سے بچایا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 21 ملزمان گرفتار
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے منشیات اسمگلنگ کے لیے عمرے کے جھانسے میں آنے والے خاندان کے والے سے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو منشیات کیس میں پھنسا دیا گیا تھا، اے این ایف نے زبردست کام کیا ورنہ یہ لوگ ساری زندگی واپس نہیں آسکتے تھے۔
محسن نقوی کے مطابق سعودی حکام نے بےگناہ خاندان کو منشیات کیس سے کلیئر کردیا۔ اس کے لیے ہم سعودی حکام کے تعاون کے مشکور ہیں
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے اس دھندے میں اس گینگ میں 9 لوگ شامل تھے جس میں ایئرپورٹ عملے کے لوگ بھی ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی وزارت داخلہ نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
ان کا کہنا تھا کہ منشیات میں ملوث کوئی بھی نام ہو ہم سے نہیں بچے گا۔منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے پھیلاؤ کے خلاف کام شروع کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے این ایف سعودی عرب فری عمرہ محسن نقوی منشیات اسمگلنگ وزیرداخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے این ایف محسن نقوی منشیات اسمگلنگ وزیرداخلہ منشیات اسمگلنگ
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز۔ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ منصوبے پر بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔