بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہر صورت ممکن بنائیں گے ، مصطفیٰ ملک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد
وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورز اور وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک کے اعزاز میں صدر ہیومن رائٹس ونگ PML انیلہ ایاز چویدری نے عشائیہ دیا جس میں مسلم لیگی قیادت شریک ہوئی،مسلم لیگی راہنماوں نے مصطفیٰ ملک کو دو وزارتوں میں بطور فوکل پرسن تقرری پر مبارکباد اور پھول پیش کیے جبکہ
مصطفیٰ ملک کی تقرری کی خوشی راینماوں نے کیک بھی کاٹا اس موقع پر مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا ہر صورت ممکن بنائیں گے خصوصی عدالت کے قیام کے بعد نیب اور OPF کے مابین MOU چوہدری سالک حسین کا بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل۔چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالت کا بل بھی منظور کراچکےہیں یہ قانون اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قانون سازی ہے۔ اب نیب اور او پی ایف MOU بیرون ملک پاکستانیوں کے تحفظ کے لیے بڑا قدم ہے، ایم او یو کے تحت او پی ایف اور نیب مشترکہ طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کا حل ممکن بنائیںگے ہاؤسنگ اسکیموں میں دھوکہ دہی، جائیداد پر قبضہ سے متعلق تنازعات، مالی بد انتظامی یا بے ضابطگیوں کے خلاف نیب میں خصوص ڈیسک یا سیل قائم کیے جائیںگے ، نیب اور سیز پاکستانیز کی شکایات کے حل کے لئے او پی ایف کے ساتھ ہیلپ لائن کے ذریعے رابطہ میں رہے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ مصطفی ملک کی تقرری خوش آئند ہے اور وہ پارٹی کارکنوں کے مسائل حل ہوں گے ۔
ہیومن رائٹس ونگ کی صدر انیلہ ایاز چوہدری نے کہا کہ مصطفیٰ ملک مخلص راہنماء اور پارٹی کا سرمایہ ہیں،مصطفیٰ ملک کی تقرری سے دونوں وزارتوں کی کارکردگی بہتر ہوگی اس موقع پر صدر صوبائی کوآرڈینیشن مہرین ملک آدم ، جنرل سیکرٹری فیڈرل کیپٙل چوہدری جہانگیر، جنرل سیکرٹری ہیومن رایٹس ونگ ڈاکٹر یاسر منیر لغاری،صدر ہیومن لا اینڈ جسٹس ونگ ڈاکٹر رحیم اعوان، ڈاکٹر جان عالم،جہانزیب امجد،نائلہ شہزاد، عظام چوہدری، عاطف مغل، ساجد اعوان، سردارحیدر اور ماریہ ملک نے بھی خطاب کیا
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
پشاور:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران کہا کہ متحدہ ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نےگورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی، جہاں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور عوامی فلاحی منصوبوں سمیت صوبے کی ترقی وخوش حالی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حقوق سے متعلق مشاورت بھی کی گئی اور متحد ہوکر وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ صوبہ اور اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، متحد ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
Tagsپاکستان