Jasarat News:
2025-09-18@16:28:02 GMT

حکومت آزادی کشمیرکیلیے واضح روڈمیپ کا اعلان کرے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیزکشمیرکانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت آزادی کشمیرکے لئے واضع روڈمیپ کا اعلان کرے،مسئلہ کشمیرکوتعلیمی نصاب کاحصہ بنایاجائے ، کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم پرپوری دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے حکومت جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اپنا کردار اداکرے۔کانفرنس میں ن لیگ کے راہنماوسابق ایم این اے میاں عبدالمنان،سٹی صدر پیپلزپارٹی رانانعیم دستگیر، سابق صدر بار میاں انوار الحق، سابق صدر چیمبر رانا سکندر اعظم،صدرسیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب ،شیخ محمد مشتاق ، یاسر کھارا،سرپرست جمعیت اہلحدیث نجیب اللہ طارق، ضلعی صدر جے یو آئی میاں محمد عرفان،سیکرٹری مرکزی علماکونسل مولانا اعظم فاروق، عبدالشکور اظہر مرکزی مسلم لیگ ،جنرل سیکرٹری عوامی تحریک چودھری سہیل شوکت،مرزامحمدصادق جے یو پی، صدر این ایل ایف میاں اعجاز حسین،شیخ محمد یاسین ، یاسرکھارایڈووکیٹ،شیخ محمدمشتاق،شیخ افضال شاہین سمیت سیاسی،دینی وسماجی تنظیموں کے نمائدوں نے شرکت کی۔ قائدین نے اپنے خطابات میں کہاکہ پوری قوم تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حریت پسند کشمیریوں کے جذبہ حریت اور شوق شہادت پر اُن کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ حکومت پاکستان کو ایسی بھرپور جارحانہ سفارتی مہم چلانی چاہیے جو بھارت کو ریاستی دہشت گردی سے باز رکھے اور کشمیریوں کی پراَمن جدوجہد کے نتیجے میں آزادی یقینی بن سکے۔ان شاء اللہ بہت جلد کشمیری مسلمانوں کی بے مثال قربانیاں رنگ لائیں گی اور اسلامیانِ کشمیرپر صبح آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کشمیر کے محاذ پر مکمل طور پرناکام ثابت ہوئی ہے اور یہ ہر پلیٹ فارم پر اپنا فرض ادا کرنے سے قاصر رہی ہے۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران پاکستانی عوام کی اْمنگوں اور خواہشات اور کشمیری مجاہدین کے عزائم و جہاد کے برعکس حکومت پاکستان نے اس محاذ پر قابل مذمت غفلت اور باعث شرم بزدلی کا مظاہرہ کیاہے۔ مقررین نے کہاکہ آزادی کشمیر یوں کا قانونی، اخلاقی اور بنیادی انسانی حق ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت اْن سے نہیں چھین سکتی۔ یہ حقیقت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں کہ خطہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کسانوں کے لیے ایک بڑے پیکج کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کو سہارا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے اور زرعی ایمرجنسی پر مؤثر انداز میں عمل نہ ہوا تو مستقبل میں سنگین بحران جنم لے سکتا ہے۔ اسی تناظر میں سندھ حکومت نے کسانوں کی معاونت کے لیے خصوصی پیکج تیار کر لیا ہے جسے آئندہ ہفتے باقاعدہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال میں اب بہتری آ رہی ہے، سکھر بیراج سمیت دیگر مقامات پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے اس دوران تمام اداروں اور مقامی آبادی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے حکومتی ہدایات پر عمل کیا اور مشکل وقت میں تعاون فراہم کیا۔

مراد علی شاہ کے مطابق یہ پیکج کسانوں کو براہِ راست ریلیف دینے اور زرعی پیداوار کو بحال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امدادی اقدامات صرف وقتی نہ ہوں بلکہ زرعی معیشت کو پائیدار سہارا بھی فراہم کریں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ کسان اور مقامی آبادی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رکھنا ناقابل برداشت اقدام ہے، مولوی محمد عمر فاروق
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • ارض کشمیر جنت نظیر کے عظم فرزند غنی بھٹ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں محمود الرشید کی ضمانت خارج کردی
  • اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں اب واضح لائحہ عمل دینا ہوگا، اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
  • ترک وزیر خارجہ سے ملاقات :ا سرائیل کیخلاف روڈمیپ نہ دیا توافسوسناک ہوگا : اسحاق ڈار 
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا