سونو نگم کی شدید کمر درد کے باوجود اسٹیج پرفارمنس پر مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بھارتی گلوکار سونو نگم نے حال ہی میں موسیقی کےلیے اپنی محبت سے ایک بار پھر سب کو متاثر کردیا۔ گلوکار نے شدید کمر درد کے باوجود، پونے میں اپنے کنسرٹ میں پرفارم کیا۔
سونو نگم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کمر درد کی شدت سے دوچار نظر آ رہے تھے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ’’کچھ لوگوں نے پیشگوئی کی تھی کہ یہ سال حادثات اور طبی مسائل سے بھرپور ہوگا اور لگتا ہے کہ وہ درست تھے۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)
شدید کمر درد میں مبتلا ہونے کے باوجود، انہوں نے پونے کے اپنے کنسرٹ میں شرکت کی اور اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے انہیں کمر میں شدید درد محسوس ہورہا تھا، لیکن انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمے داری نبھاتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
View this post on InstagramA post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)
سونو نگم کی اس محنت اور لگن کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کی تعریف کی اور ان کےلیے نیک تمنائیں پیش کیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، فاروق رحمانی
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں، سیاسی کارکنوں کو اندھا دھند گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج یا ماورائے عدالت قتل سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے بھارت میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں اور کشمیری تاجروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات اور انہیں درپیش شدید مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں، طلبا یا سیاسی کارکنوں کو اندھا دھند گرفتار اور جھوٹے مقدمات کے اندراج یا ماورائے عدالت قتل سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی پولیس، فوج اور پیراملٹری اہلکار واقعے کے ملزمان کی تلاش میں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور انہوں نے ضلع اسلام آباد اور جموں و کشمیر کے دیگر حصوں میں ہزاروں کشمیریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ 22 اپریل کے سانحہ کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی بجائے بھارتی ایجنسیاں اور نام نہاد قانون نافذ کرنے والے ادارے کشمیری مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز شہریوں اور سیاسی کارکنوں کی جان اور عزت و وقار کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور گھروں پر چھاپوں اور دوران تفتیش انہیں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر کشمیری اس ناخوشگوار واقعے پر صدمے کا شکار ہے اور وہ بھارتی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیں کیونکہ بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید اور انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔