اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کر دیا، چیف آرگنائز پنجاب عالیہ حمزہ نے سربراہ اپوزیشن اتحادکو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی،پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پنجاب بھر سے پارٹی قائدین کے وفد کے ہمراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران عالیہ حمزہ نے محمود خان اچکزئی کو پنجاب کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جسے محمود خان اچکزئی نے قبول کرلیا۔عالیہ حمزہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خصوصی پیغام بھی محمود خان اچکزئی تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

عالیہ حمزہ نے گفتگو کے دوران محمود خان اچکزئی ئی کو پنجاب میں پارٹی اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہونے والے احتجاج میںپی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اور تمام ورکرز بھرپور انداز سے نکلیں گے۔

ہم نے احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ مسائل کا حل آئین پر عمل کرنے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرے کرے اور مسائل کو حل کرنے کیلئے درمیانی راستہ نکالا جائے ۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے رہا کیا جائے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیاگیاتھا اس حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخوزست دیدی تھی۔عالیہ حمزہ اورملک احمدبھچرنے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ ڈی سی آفس میں جمع کروائی گئی درخواست میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ پی ٹی آئی پرامن طریقے سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی تھی۔قبل ازیںپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یومِ سیاہ منایا جائے گا۔احتجاج کے موقع پرپی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخواہ اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کے کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان تحریک انصاف محمود خان اچکزئی احتجاج میں شرکت عالیہ حمزہ نے کے احتجاج پی ٹی آئی کا اعلان فروری کو تھا کہ

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار

سابق وزیر قانون پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہ کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی ن لیگ میں شمولیت
  • (26 نومبر احتجاج کیس)تحریک انصاف کارکنوں کیخلاف عدالتی فیصلوں کا سیلاب
  • اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: محمود خان اچکزئی
  • راولپنڈی؛ پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتار
  • پی ٹی آئی رہنمامحمد بشارت راجہ گرفتار
  • پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار
  • ( 9 مئی مقدمات) تحریک انصاف کا تمام سزاؤں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آ ئی کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے: سلمان اکرم راجا
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان