دولہے کو مشہور ڈانس نمبر پر رقص مہنگا پڑ گیا،لڑکی کے والد نے شادی منسوخ کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں دولہے کو بالی وڈ کے ایک مشہور ڈانس نمبر پر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دولہا بارات کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچا جہاں اس کے دوستوں نے اسے ڈانس کرنے پر مجبور کیا۔ جب بالی وڈ کا مقبول ڈانس نمبر بجایا گیا تو وہ اپنے آپ کو روک نہ سکا۔
شادی کی تقریب میں موجود مہمان دولہے کا منفرد رقص دیکھ کر لطف اندوز ہوئے لیکن نوجوان کی یہ حرکت لڑکی والوں کو پسند نہ آئی۔دلہن کے والد نے غصے میں گانا بند کروایا اور شادی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا جس سے ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا جبکہ دولہے کے چہرے کے رنگ اڑ گئے۔ والد نے کہا کہ لڑکے کی یہ حرکت میرے خاندان کی توہین ہے۔
ایک طرف دلہن روتی رہی جبکہ دوسرے طرف دولہا اس کے والد کو سمجھاتا رہا کہ وہ ایسا لڑکا نہیں ہے، لیکن اس کی کوششیں رائیگاں گئیں۔مذکورہ واقعے کی خبر جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک نے لکھا کہ ’دولہا مہمانوں کی تفریح کیلیے رقص کرتا ہے جبکہ دلہن والوں نے شادی منسوخ کر دی‘۔
دسمبر 2024 میں ریاست اتر پردیش کے چندولی میں ایک دولہے نے کھانا پیش کرنے میں تاخیر پر اپنی شادی منسوخ کر دی تھی اور بعد میں اپنی کزن سے شادی کر لی تھی۔دلہن کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے تقریب پر خرچ کیے گئے 7 لاکھ روپے کے نقصان کا دعویٰ کیا تھا۔
ہانک کانگ میں پٹرول مہنگا ترین ، سب سے سستا ایران میں دستیاب، پاکستان 36 ویں نمبر پر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار
مری کے علاقے بھوربن میں پولیس نے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ریڈ کے دوران موقع سے چھ لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ ہوٹل میں لاوڈ میوزک چل رہا تھا اور نیم برہنہ حالت میں ڈانس پارٹی جاری تھی۔
پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف عصمت دری، لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔
مزید برآں، پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کے خلاف بھی الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سے ہے۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی سرگرمیاں معاشرے کے لیے زہرِ قاتل ہیں، اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں