کون ہو گا نیا سی ای او ڈریپ؟پانچ آفیسران شارٹ لسٹ ، کس کس کا انٹرویو ہو چکا ، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کون ہو گا نیا سی ای او ڈریپ؟پانچ آفیسران شارٹ لسٹ ، کس کس کا انٹرویو ہو چکا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا عمل شروع ہوچکا،، نئے سی ای او کے لیے پانچ لوگ شارٹ لسٹ کرکے انٹرویو کر لیے گئے ہیں ،، شارٹ لسٹ آفیسران میں ڈاکٹر عبید اللہ ، سی ڈی ایل کراچی کے ہیڈ ڈاکٹر سیف الرحمن ، ایم کیو ایم کے حمایتی عبید علی بھی دوڑ میں شامل جبکہ ڈاکٹر غضنفر بھی انٹرویو دینے والوں میں شامل ہیں ،،
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔