مرد ہو یا خاتون ،موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکا بھی ہیلمٹ پہننالازم،ورنہ چالان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکاہیلمٹ پہننالازم قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے بعد چالان شروع کردیئے،موٹرسائیکل کےسیکنڈسیٹرکےہیلمٹ نہ پہننےپر 2ہزارکاچالان کیاجانےلگا۔
ایس پی منیر ہاشمی نے بتایا کہ موٹرسائیکل کادوسراسوارخاتون ہےیامردہیلمٹ نہ پہننےپرچالان ہوگا ،،سیف سٹی کیمروں سےبھی مانیٹرنگ کرکےچالان کیےجارہےہیں،ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پربیٹھےشخص کاسیٹ بیلٹ پہننابھی لازم ہے۔
مزیدپڑھیں:راکھی ساونت سےشادی کیلئےمفتی قوی بھی میدان میں آگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
جدید و خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہر میں تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسلام ٹائمز شہر قائد مں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا، ریس لگاتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جدید و خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہر میں تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جناح ایونیو پر واقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت محمد ایوب خان کے نام سے کی گئی۔ متوفی شخص ایف آئی اے میں اے ایس آئی تھا اور ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔ ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لیکر اسے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ایف آئی اے ملازم محمد ایوب ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد کے واپس گھر جا رہا تھا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور انور خان کے ڈرائیونگ لائسنس کی معیاد بھی 16 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے، پولیس حادثے سے متعلق مزید معومات اکٹھا کر رہی ہے۔ دوسری جانب بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو پانے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارتی ہوئی سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 2 شہری شدید زخمی ہو گئے، ٹریفک پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لیکر اس کے نوجوان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور فیروز آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ موقع پر موجود شہریوں کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے درمیان ریس لگاتے ہوئے پیش آیا، حادثے میں نتیجے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔