اویس کیانی : کینسر سے بچاؤ  کے عالمی دن پر  صدر و وزیر اعظم    نے موذی مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے اور کینسر سے لڑنے  کے  عزم اور مرض کی جلد تشخیص اور بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا 
کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہا 4 فروری 2025 کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ہم اس موذی مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے اور کینسر سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔عالمی سطح پر، کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ طبی سائنس میں پیشرفت، مرض کا جلد پتہ لگانے، اور صحت کی بہتر سہولیات سے کینسر کے مریضوں کے لیے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ تاہم، کینسر صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے، اور ہمیں اس بیماری کی روک تھام، تشخیص اور مؤثر طریقے سے علاج کے لیے اپنی اجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ اگرچہ کچھ   عوامل ، جیسے کہ جینیاتی رجحان اور ماحولیاتی اثرات، جو ہمارے قابو سے باہر ہیں، تاہم ایسے بے شمار اہم اقدامات ہیں جو ہم کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔ بروقت شناخت، مؤثر علاج اور باقاعدہ ورزش اس بیماری کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے، کینسر کے  مؤثر علاج کے لیے جلد تشخیص بہت ضروری ہے۔ میں تمام پاکستانیوں سے بروقت طبی مشاورت اور اسکریننگ لینے کی درخواست کرتا ہوں۔

زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

حکومت پاکستان کینسر کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، تحقیق میں سرمایہ کاری کرنے اور سب کے لیے سستی اور معیاری علاج تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد، محققین، اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتے رہتے ہیں تاکہ کینسر سے بچاؤ اور علاج کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔ پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، اور ہم نے تحقیق، اختراعات اور طبی پیش رفت کو آگے بڑھانے میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ بامعنی اور نتیجہ خیز تعاون کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بارکے عہدیداروں نے اسلام آباد میں دیگر صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کر دیا

آج کے دن ہم کینسر کی جلد تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے لیے  حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کینسر کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے، متاثرہ افراد کی مدد کرنے، اور ہماری قوم کے لیے ایک صحت مند، کینسر سے پاک مستقبل کی جانب فعال قدم اٹھانے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

صدر آصف علی زرداری کا پیغام 

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت جاری

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ  ہم کینسر کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں کینسر سے درپیش چیلنجزسے نمٹنے  کی یاد دہانی کراتا ہے اور اجتماعی عمل، جدت  اور استقامت کے ذریعے لوگوں کو امید دلانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔کینسر کے عالمی دن کے موقع پر اس بیماری کی سنگینی کا ادراک کرنا ضروری ہے ۔ کینسر اموت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ شہری آبادی کے تیز پھیلاؤ، طرز ِزندگی میں تبدیلیوں اور محدود آگاہی کے باعث اس مسئلے کی سنگینی  میں مزید اضافہ ہواہے۔ ہمیں شعبہ ِصحت پر کینسر کا بوجھ کم کرنے کیلئے تجدید ِعہد اور تیز تر کاوشوں کی ضرورت ہے۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سٹوڈنٹس کے لیے مزید مشکلات

حکومت ِپاکستان، صوبائی حکومتوں، صحت کے اداروں اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ ہم نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، کینسر کے علاج کی صورتحال کا جامع  تجزیہ کرنے، قومی اور صوبائی کینسر کی حکمت عملی تیار کرنے  اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے وسائل متحرک کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

کینسر صرف صحت کا مسئلہ نہیں  بلکہ ایک سماجی چیلنج بھی ہے  اور اس کے لیے ہمیں اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے اور لوگوں کو اس کی علامات، روک تھام اوربروقت  تشخیص کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے ۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم سول سوسائٹی، میڈیا، مقامی تنظیموں اور بین الاقوامی شراکت داروں کی فعال حمایت کے ذریعے اس چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔

لیبیاکشتی حادثےکامرکزی ملزم گرفتار

میں اس موقع پر تمام شہریوں، صحت کے شعبے سے منسلک افراد، سول سوسائٹی اور نجی شعبے سے اس نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دینے کی اپیل کرتا ہوں۔ ہم سب مل کراس امر کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہر فرد کو، اس سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور ہمدردانہ نگہداشت تک رسائی حاصل ہو۔

آئیے ، عہد کریں کہ کینسر کی روک تھام اور کنٹرول کو قومی ترجیح بنائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ  ہم سب مل کر کینسر سے متاثرہ افراد کیلئے امید اور شفاکا باعث بن سکتے ہیں ۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے عالمی دن کے موقع پر کینسر سے بچاؤ کینسر کے کینسر کی سکتے ہیں کرنے اور کے خلاف اور ہم مرض کے کے لیے

پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات کے تناظر میں ممکنہ جوابی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی، واہگہ بارڈر کی بندش اور سفارتی عملے میں کمی جیسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اور پاکستان کے ردعمل پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد ملکی داخلی و خارجی، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، سرحدی کشیدگی، اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آئے واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بھارتی سفارتی اور آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے سفارشات منظور کرلی گئیں۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، طارق فاطمی اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی سفارتی اور آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے سفارشات منظور کی گئیں۔

قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات کو مسترد کیا اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاکستان میں سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار

متعلقہ مضامین

  • حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
  • ’’ملیریا کو ختم کرنا ہے‘‘ قابلِ علاج بیماری کیخلاف جنگ کیلیے وزیراعظم کا پیغام
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا نئی نہروں کی تعمیر نہ کرنے کا اعلان
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن
  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے
  • ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ  بل 2025 منظور
  • برطانیہ میں 1 ہی بچے کی دو بار پیدائش کا حیران کُن واقعہ