سعودی عرب: مکہ اور مدینہ کے ناموں کا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ممنوع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں کسی دوسرے رجسٹرڈ تجارتی نام کو استعمال کرنے پر 15 ہزار ریال جرمانے کا اعلان کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور دیگر شہروں کے نام استعمال کرنے سے قبل بھی منظوری لینا لازمی ہوگا۔ قانون کے تحت ایسے تجارتی ناموں کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے جو مقامی، علاقائی یا بین الاقوامی تنظیموں سے ملتے جلتے ہوں، سیاسی، مذہبی یا فوجی حوالہ جات پر مشتمل ہوں، امن عامہ یا اخلاقیات کی خلاف ورزی کرتے ہوں، یا عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹریڈ مارک یا سعودی عرب میں معروف رجسٹرڈ ٹریڈ مارک سے ملتے جلتے ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپیکر سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے ملاقات
اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مدینہ منورہ کے دورہ کے دوران گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے گورنر ہائوس میں اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، مسلم امہ کے اتحاد، فلسطین کی سنگین صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔