پاکستان فر نیچرایسوسی ایشن سندھ چیپٹر اورسٹیوٹا کے درمیان معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر اور سندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (سٹیوٹا)کے درمیان معاہدہ، فرنیچر کے شعبے میں ہنر مند پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے شراکت داری قائم، رانا وحید اور منور علی مٹھانی نے دستخط کیے۔ رانا وحیدنے بھرپور تعاون کرنے پر سٹیوٹا کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور اپنا بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔تفصیلات کے مطابق فرنیچر کی صنعت کے لیے تاریخی دن ،جب فرنیچر کی صنعت میں مہارت کی ترقی اور کیریئر کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (سٹیوٹا)کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا معاہدہ ہوا۔اس ایم او یو پرسندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (سٹیوٹا) کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی اور پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین اور سندھ چیپٹر کے سربراہ رانا وحیدنے دستخط کیے۔ اس موقع پر حسیب اخلاق پی ایف اے سندھ چیپٹر کے وائس چیئرمین اور یاسر جدون صدر پی ایف اے سندھ چیپٹر بھی موجود تھے۔اس تقریب میں سٹیوٹا کی سینئر لیڈرشپ محمد یوسف بلوچ (ڈائریکٹر، IL/PPP اور M&E)، ڈاکٹر لبنیٰ محمود رضوی ایڈیشنل ڈائریکٹر (IL/PPP) اور PFA سندھ چیپٹر کے قابل ذکر کابینہ اراکین خرم شیخ ، عاصم خان، قیصر بیگ، احسن نفیس، عبید اللہ کامل، راحیل سہیل، عامر ملک، نبیل کالو، عاصم نعیم، ثاقب نوشائی، ملک مدثر اور دیگر بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
اسلام آباد:پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے سی اے اے اور پاکستانی ایئر لائنز کے طیاروں کا ابتدائی آڈٹ کیا تھا۔
جنوری میں ہونے والا نیا آڈٹ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔