عمران کا آرمی چیف کو خط دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے۔ فیصل چوہدری نے بتایا کہ خط میں پہلا نقطہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے سے متعلق ہے، دوسرا نقطہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ متاثر ہونے پر ہے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے۔ فیصل چوہدری کے مطابق خط میں چوتھا نقطہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے پرچے، چھاپے اورگولیاں چلانے پر ہے۔ جبکہ پانچواں نقطہ انٹیلی جنس اداروں کے کام سے متعلق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خط میں کہا کہ فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی رہے۔ فیصل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ سوشل میڈیا پرکریک ڈاؤن کرنے کے لیے پیکا قانون لایا گیا، پیکا قانون کو کرمنلائز کیا گیا، تنقید کا گلا گھونٹا گیا، صحافیوں کو دھمکیاں دینے سے سارا نزلہ فوج پر گررہا ہے، ملکی معیشت گھٹنوں پر ہے، حکومت نے روپے کی قدر روک کر معیشت کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے خط میں سرمایہ کاری سب سے کم ہونے، انٹرنیٹ بند، جوڈیشل کمشن بنانے اور پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی۔ علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم خط لکھا ہے، بانی کا خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں۔ خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہئے۔ سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے، بانی کا خط میڈیا کے سامنے آجائے گا۔ عمران خان نے کہا کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی نے خط میں کہا ہے افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، بانی نے کہا فراڈ الیکشن اور 26 ویں آئینی ترمیم وجوہات ہیں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی، ساری چیزوں کا نزلہ فوج پر گر رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق خط میں عمران خان نے کہا ہم انتشار نہیں چاہتے، فوج ہماری ہے، بانی نے آرمی چیف کو اوپن لیٹر لکھا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے فیصل چوہدری بتایا کہ کے مطابق نے کہا چیف کو
پڑھیں:
’’امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے‘‘ وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ملاقات میں اظہارِ یکجہتی
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوحا میں ہنگامی طور پر بلائے گئے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحا میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 ستمبر کا اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین پامالی ہے۔
انہوں نے اپنی گزشتہ ہفتے قطر آمد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔
وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے قطر کی جانب سے دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ قطر کی درخواست پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوشش کی تاکہ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی سطح پر بات کی جا سکے۔
امیر قطر نے وزیراعظم کے دوحا میں اجلاس میں شرکت اور 12 ستمبر کو اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے گئے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔