ٹرمپ کی فلسطینیوں کی نقل مکانی کی تجویز کا مقصد غزہ اور فلسطین کو مٹانا ہے، ایران
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینی شہریوں کی نقل مکانی کی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کی حق خودارادیت کے حصول میں مدد کرنی چاہیے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری کو ایسے منصوبے تجویز نہیں کرنے چاہئیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی تجویز غزہ کی پٹی اور پورے فلسطین کو مٹانے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کوئی تیسرا فریق فلسطینی علاقوں کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ ہفتے کو مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے فلسطینیوں کی غزہ سے مصر اور اردن نقل مکانی سے متعلق امریکی صدر کی تجویز کو مسترد کیا تھا۔
امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کو نئی امریکی انتظامیہ کی طرف سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ جب مذاکرات کے لیے حالات سازگار ہوں اور جب ہم اس یقین پر پہنچ جائیں کہ ہم مذاکرات کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی عوام کے مفادات کی حفاظت کرسکتے اور ان کے مفادات کی ضمانت دے سکتے ہیں تو ہم اس سمت میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آگے بڑھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فلسطینیوں کی کی تجویز کہا کہ
پڑھیں:
قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
واشنٹگن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حماس نے کہا وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کر رہا ہوں، مجھے اس کیلئے ایوارڈز ملنے چاہئیں، جمعہ کے روز چینی صدر سے بات کروں گا، آج میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینز ویلا میں دوسرافضائی حملہ کیا، کارروائی کے دوران3دہشت گرد مارے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملے میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ڈرگ کارٹلز امریکا میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، کارٹلز امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور مفادات کیلئے خطرہ ہیں، میمفس میں بدامنی عروج پر ہے، بدامنی کا شکا رشہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر پیشہ ور مظاہرین جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، انہوں نے ٹیفا سمیت شدت پسند مظاہرین کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا۔
Post Views: 2