پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔
جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین،جسٹس صادق علی اورجسٹس مدثر امیر نے حلف اٹھایا، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان بھی ایڈیشنل جج کا حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
نئے ایڈیشنل ججز کے حلف لینے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 23 ہوگئی، جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز
پڑھیں:
پی ایس ایل سیزن 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
پی ایس ایل سیزن 10 کے 14 میچ میں پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں