وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط پر ردعمل دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ  کا کہنا تھا کہ عمران خان خط لکھ کر دہشت گردوں کی سپورٹ کر رہے ہیں، صورتحال توعمران خان  کی سمجھ نہیں آرہی یا وہ دانستہ طور پر پاکستان کو سانحے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی عوام اور فوج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مہم جوئی میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان کو سیاسی جدوجہد کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں کری۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان خطوط کے پیچھے کون سی لابیز کام کر رہی ہیں؟ کیا یہ خط جیل سے لکھا جارہا ہے؟ ،اس خط کا مقصد یہ ہے کہ فوج اور اُس کی کمانڈ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو لانا کیا آئین سے ماورا اقدام ہے؟ ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا کیا سیاسی جدوجہد ہے؟ جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی رکوانے کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت سر کے بل کھڑی ہو گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رانا ثناء الل

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مختلف اضلاع میں روزانہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہیں اور نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیا جارہا ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں تین بچوں کے والد فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

فردوس احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں عوام نے متاثرہ خاندان کو انصاف دینے اور مجرم بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بانڈی پورہ میں دو ہفتوں کے دوران دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل نوجوان زہور احمد صوفی بھی پولیس حراست میں شہید کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ان کے گردے پھٹنے اور شدید تشدد کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاکہ عوامی ردعمل کو دبایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ڈوڈہ ضلع کے ایم ایل اے معراج ملک کو بھی سیلاب متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

کشمیری رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت، زبان اور دین کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، مگر عوام اپنی عزت اور انصاف کے لیے لڑتے رہیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے صرف پہلگام واقعے کی آڑ میں 3,190 کشمیریوں کو گرفتار کیا، 81 گھروں کو مسمار کیا اور 44 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

مقبوضہ وادی میں روزانہ احتجاج، ہڑتالیں اور مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت دس لاکھ فوج کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہوچکے،عمران خان
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • 375 ٹریلین کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش قرار
  • سیلاب ،بارش اور سیاست
  • کیا زیادہ مرچیں کھانے سے واقعی موٹاپے سے نجات مل جاتی ہے؟
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • مولانا ثناء اللہ جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی حاجی بشیر احمد کے بھائی ڈاکٹر عبدالرشید کے انتقال پرتعزیت کررہے ہیں
  • وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال