’کرینہ کپور کے مالی حالات ایسے نہیں کہ وہ سیف کی سیکیورٹی بڑھا سکیں‘
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان اتنے امیر ہوتے ہوئے بھی اپنی سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیوں نہ کر سکے۔
سیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد اب ہدایتکار آکاش دیپ صابر اور ان کی بیوی شیبا نے کرینہ کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں آکاش دیپ صابر نے کہا کہ چونکہ کرینہ کپور کو مرکزی اداکاروں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے، اس لیے وہ گھر کے باہرایک محافظ تک نہیں رکھ سکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: حملہ اور سرجری، کیا سیف علی خان جھوٹ بول رہے ہیں؟
ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ کرینہ کپور 21 کروڑ روپے کا معاوضہ لیتی ہیں، اگر آپ انہیں 100 کروڑ روپے دیں، تو شاید وہ رات کے وقت سیکیورٹی گارڈ یا ڈرائیور کا بندوبست کر سکتی ہیں۔ اکاش دیپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیف علی خان کے حملے کے بعد میڈیا میں بات ہو رہی ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات میں کمی کیوں ہے۔
آکاش دیپ نے کہا کہ ان کے پاس 2 سوالات کا جواب نہیں تھا جیسے کے گھر کے باہر کوئی سیکیورٹی گارڈ کیوں موجود نہیں تھا؟ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ وہ عمارت محفوظ ہو اور اس میں 30 سی سی ٹی وی کیمرے ہوں، مگر سی سی ٹی وی کیسے کسی چور کو روکیں گے؟ یہ صرف مجرم کو پکڑنے میں مددگار ہو سکتے ہیں، روکنے میں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ نہیں ہوا، وہ ناٹک کررہے ہیں، بی جے پی رہنما
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پاس رات کو ڈرائیور بھی موجود نہیں تھا۔ جس پرآکاش دیپ کی بیوی شیبا نے کہاکہ زیادہ تر ممبئی کے گھروں میں رات کے وقت اسٹاف کے لیے جگہ نہیں ہوتی اس لیے انتظامات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ آکاش دیپ نے کہا کہ میڈیا اس معاملے کو بہت اہمیت دے رہا ہے، لیکن حقیقت میں یہ کچھ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ سیف علی خان پر 16 جنوری کی رات قریباً اڑھائی بجے حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کے بعد فوری طور پر انہیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کی ایمرجنسی میں سرجری کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سیف علی خان سیف علی خان حملہ کرینہ کپور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سیف علی خان سیف علی خان حملہ کرینہ کپور سیف علی خان پر نے کہا کہ حملے کے کے بعد
پڑھیں:
ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی کی تعزیت کیلیے بزرگ سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
پرویز الٰہی کے ہمراہ راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر انہوں نے میاں محمد اظہر کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے دعا بھی کی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے، اُن سے میری تیس سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے اور انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کے ساتھ جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔