پشاور ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا.
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لے لیا ہے۔ حلف برداری کی یہ تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، جس میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججوں کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نئے ججز نے اپنے عہدے سنبھال لئے اور مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چھ ڈویژنل بینچز میں چھ نئے ججز کو شامل کیا گیا، جبکہ چار ججز کو سنگل بینچ کی ذمہ داری سونپی گئی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کے ساتھ جسٹس عبد الفیاض بینچ میں شامل ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ کے
پڑھیں:
پی ایس ایل سیزن 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
پی ایس ایل سیزن 10 کے 14 میچ میں پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں