آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کوئی خط نہیں ملا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ میڈیا پر خبر سامنے آئی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہے، بانی پی ٹی آئی اور سزا یافتہ مجرم کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی ایسے کسی خط کو پڑھنے کی خواہش ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خط لکھنے کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ہے، اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ واضح کر چکی ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو 6 نکات پر مشتمل خط لکھا ہے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو لکھا گیا خط خود دیکھا یا پڑھا نہیں، بانی پی ٹی آئی نےخود خط مندرجات بتائےاور اپنے دل کا اظہار کھل کرکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہماری ہے، خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ویلکم کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع بانی پی ٹی آئی آرمی چیف
پڑھیں:
بھارت کے اعلانات غیر مناسب ، ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا: وزیر خارجہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے اعلانات میں غیر سنجیدگی نظر آتی ہے، بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔
"جیو نیوز" کے پروگرام" آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ 'میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے جو اعلانات کیے وہ غیر مناسب ہیں۔بھارت نے دہشت گردی کے واقعات کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے، بھارت کے اعلانات میں غیر سنجیدگی نظر آتی ہے۔ کل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، دہشت گردی واقعات کا غصہ اس طرح نکالنا مناسب نہیں۔ بھارت اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے، بھارتی اقدامات کا جواب کل مل جائے گا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی جواب دے گی۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :