کانیے ویسٹ کی بیوی بیانکا کو انتہائی بولڈ لباس پہننے پر کس نے مجبور کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
مشہور امریکی ریپر کانیے ویسٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنی اہلیہ بیانکا سینسوری کو 2025 گریمی ایوارڈز میں انتہائی بولڈ لباس پہننے پر مجبور کیا، جس کا مقصد میڈیا میں شہ سرخیاں بٹورنا تھا۔
معروف ویب سائٹ RadarOnline کی رپورٹ کے مطابق، کانیے ویسٹ اپنی اہلیہ کے لباس کا انتخاب خود کر رہے ہیں اور ان کی ڈریسنگ کو "تشہیر کا ہتھیار" بنا رہے ہیں۔
ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ رویہ "افسوسناک" ہے، کیونکہ وہ اپنی بیوی کو محض "برانڈ پروموشن" کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
مزید تشویش اس وقت پیدا ہوئی جب ایک ماہر نے دعویٰ کیا کہ ریڈ کارپٹ پر کانیے ویسٹ نے بیانکا کو "تماشہ کرنے" کی ہدایت دی۔ اس کے بعد، دونوں کو تقریب سے ہٹا دیا گیا، جس سے مزید قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں کہ ان کی موجودگی کو ناپسندیدہ سمجھا گیا تھا۔
کانیے ویسٹ پہلے ہی یہودی مخالف بیانات کے باعث کئی برانڈ ڈیلز سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کی موسیقی اور Yeezy برانڈ اب بھی مالی طور پر انہیں مستحکم رکھے ہوئے ہے۔ تاہم، ناقدین کا ماننا ہے کہ ان کے حالیہ اقدامات ان کی ساکھ اور بیانکا سینسوری کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کانیے ویسٹ
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ نے ساس اور سسر کے قتل کے مجرم اکرم کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔منگل کوجسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیکیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسرکو قتل کیوں کیا دن دیہاڑے دو افرادکو قتل کیا گیا، اور اب کہا جارہا ہے کہ غصہ آ گیا تھا۔(جاری ہے)
جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ بیوی کو منانے گیا تھا تو ساتھ پستول لے کر کیوں گیا ۔ملزم کیوکیل پرنس ریحان نے کہا کہ میرا موکل بیوی کومنانے کے لیے میکے گیا تھا،جس پرجسٹس ہاشم کاکڑنے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب آپ تو لگتا ہے بغیر ریاست کے پرنس ہیں،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ بعض اوقات مدعی بھی ایف آئی آر کے اندراج میں جھوٹ بولتے ہیں،قتل شوہر نے کیا لیکن ایف آئی آر میں مجرم کے والد کا نام بھی ڈال دیا گیا۔عدالت نے قرار دیا کہ جرم ثابت ہے اور سزا میں کمی کی کوئی وجہ نہیں،یوں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا اور مجرم کی اپیل مسترد کر دی گئی۔