لاہور:

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آزادیٔ کشمیر کی صبح تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہ لاہور کے مال روڈ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ نہ صرف کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ ملک میں جاری مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکل کر کشمیریوں سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی کے بغیر تحریکِ پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر محاذ پر ان کے حق میں آواز اٹھاتی رہے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس

حریت ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ استصواب رائے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قبضے سے آزادی کا ان کا مطالبہ منصفانہ، جائز اور ناقابل تنسیخ ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری بھارتی جبر کے باوجود تحریک آزادی کشمیر جاری ہے کیونکہ یہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے اور اس نے ایک جائز مقصد کے طور پر عالمی سطح پر اپنی ایک پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی واضح طور پر توثیق کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ منہاس نے فالس فلیگ آپریشنز اور پروپیگنڈے کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑ کر اسے بدنام کرنے کی بھارت کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے ناکام ہو کر رہیں گے۔ حریت ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ استصواب رائے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حافظ نصراللہ چنا
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم مالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،حافظ نعیم الرحمن
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم
  • امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں
  • انسانیت کو جنگ و جدل سے بچانے کیلئے اللہ کی مرضی کا نظام قائم کرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمن