حفاظتی گارڈرز شیٹس چوری، لیاری ایکسپریس وے غیرمحفوظ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
٭ٹریک پر جگہ جگہ کچرا کنڈیاں اور پیدل مٹر گشت کرتے لوگ گھومتے نظر آتے ہیں
٭دو ماہ کے دوران چار بڑے حادثات میں ایک شہری جان سے گیا جبکہ کئی افراد زخمی
(جرأت نیوز) کراچی کا لیاری ایکسپریس وے عدم توجہی کے باعث غیر محفوظ ہوگیا۔جگہ جگہ سے حفاظتی گارڈرز اور شیٹیس چوری ہوجانے سے جان لیوا حادثات معمول بن گئے ۔ایکسپریس وے کے ٹریک پر جگہ جگہ کچرا کنڈیاں اور پیدل مٹر گشت کرتے لوگ گھومتے نظر آتے ہیں ۔ایکسپریس وے کے کئی مقامات پرحفاظتی گارڈرز اور شیٹس چوری ہوجانے کے بعد دو ماہ کے دوران چار بڑے حادثات میں ایک شہری جان سے گیا جبکہ کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے دوماہ کے دوران ٹول ٹیکس تیس روپے سے بڑھا کر ساٹھ روپے کا دوگنا اضافہ تو کردیا گیا لیکن سہولیات کوئی نہیں دی گئیں۔طویل ٹریک پر کچرا اور نشے کے عادی افراد کی آزادانہ آمدورفت کے مناظر عام ہیں ۔تین ہٹی تا پاک کالونی ٹریک کے ساتھ قائم منشیات کے اڈے ندی میں تجاوزات کی بھرمار سے این ایچ اے اور موٹروے کا عملہ بھی پریشان ہے کئی برس سے ٹریک پر لائٹس اور کیمروں کی تنصیب کا کام بھی تعطل کا شکارہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔