ماتلی،یوم کشمیر پر ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ماتلی (جسارت نیوز)کشمیر ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے کشمیر ڈے کے موقع پر ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔اسکولز، کالجز، جامعات پریس کلبز یا دیگر ایسے مقامات جہاں کشمیر ڈے کی مناسبت سے پروگرامز / تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان کے اطراف میں رینڈم اسنپ چیکنگ، پکٹنگ سمیت تمام سیکورٹی میئرز کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے ضلع بھر کے اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد، عبادت گاہوں، رہائشی کالونیوں، غیر ملکی منصوبوں اور غیر ملکیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے، سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی سخت کرنے اور پولیس نفری کو نمایاں مقامات پر تعینات کرنے سمیت ڈیوٹی کی حساسیت پر آگاہی دینے پر زور دیا۔ انہوں نے بس ٹرمینلز، سرکاری و نجی املاک، گنجان علاقوں، مصروف بازاروں اہم مقامات، پر موبائل / موٹر سائیکل گشت اور نفری میں اضافے کے بھی احکامات دے دیے۔داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی، شر پسند عناصر و مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور امن و امان کی فضا کو ہر صورت قائم رکھنے سمیت ٹریفک کی مسلسل روانی کے لیے بھی ہدایات جاری کیں ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
گھمبا بنجول میں منعقدہ او آئی سی کے رابطہ گروپ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بلاجواز گرفتاریوں اور آباددی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کے حوالے سے ایک جامع ڈوزیئر پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنے سفارتی رابطوں میں تیزی لائی ہے۔ ذرائع کے مطابق گھمبا بنجول میں منعقدہ او آئی سی کے رابطہ گروپ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بلاجواز گرفتاریوں اور آباددی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کے حوالے سے ایک جامع ڈوزیئر پیش کیا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے رواں برس جون میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماوں پر مودی حکومت کے وحشیانہ ظلم و ستم، میڈیا پر پابندیاں اور کشمیر میں بنیادی آزادیوں کی پامالی کا بھرپور طریقے سے ذکر کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جنگی جرائم پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔
پاکستان نے رواں برس کے آغاز میں برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر پر ایک خصوصی سیمینار کا بھی انعقاد کیا، جہاں قانون سازوں، اسکالروں اور حقوق کے کارکنوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے پر جاری بھارتی تسلط کے فوری خاتمے اور کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ پاکستان نے رواں برس 5 فروری کو حسب سابق”یوم یکجہتی کشمیر“ بھرپور طریقے سے منایا جبکہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کیے جانے کے چھ برس مکمل ہونے کے موقع پر رواں برس پانچ اگست کو اس بارے میں بھرپور احتجاجی پروگرام تشکیل دیے گئے ہیں۔