Express News:
2025-04-26@02:28:51 GMT

بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ''محبت'' کا اظہار کردیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے کھلےعام محبت کا  اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی کے شو مزاحیہ پروگرام دی نائٹ شو ود ایاز سمو میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ ''وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں''۔

اداکارہ نے کہا کہ ''انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں''۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کیجانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت نازش جہانگیر

زہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ ''وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں ہے''۔

گزشتہ برس شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا لائیو سیشن رکھا تھا جس پر ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ اگر آپ بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟۔ 

مزید پڑھیں: جس کو میری بات بُری لگی وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں

اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ "میں معذرت ہی کروں گی"۔

اس جواب پر سابق کپتان کے فینز آگ بگولہ ہوگئے تھے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا کافی ٹرول کیا گیا تھا۔

دوسری جانب چیمئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل سابق کپتان بابراعظم ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dua zahra ???? (@duaazahra__)

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سابق کپتان

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 14 ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔

اسکواڈ:

لاہور قلندرز: فخر زمان، آصف علی، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سکندر رضا، رشاد حسین، آصف آفریدی، حارث رؤف، محمد عضب

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر-کیڈمور، محمد حارث، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، الزاری جوزف، لیوک ووڈ، عارف یعقوب، علی رضا

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے دکھائوے کی محبت
  • جھوٹے لوگ، جھوٹی محبت اورجھوٹی دعائیں
  • پوپ فرانسس کی میت کو کھلے تابوت میں منظرِعام پر لایا گیا؛ تصاویر وائرل
  • پاک بھارت کشیدگی، سابق سفیر عبدالباسط نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری
  • بابر یا کوہلی؛ کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے
  • مسلمان ہوں نماز بھی پڑھتی ہوں، بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا کا ناقدین کو جواب
  • چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • بابر کا دفاع؛ کیا عمر اکمل واپسی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟