پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔
بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔
سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمٰن خلیل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
بیرسٹر سیف نے افغان قیادت کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے پی کی جانب سے دیا گیا خصوصی خیر سگالی پیغام افغان وفد کو دیا۔
پشاوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی.
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان افغانستان دو طرفہ تعاون پر مبنی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ قبائلی و سیاسی عمائدین اور علماء کا وفد افغانستان لانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب افغان سفیر نے بیرسٹر سیف سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی مضبوطی خطے اور عوام کے مفاد میں ہے، پاک افغان تعلقات کی بہتری کے لیے آپ کا کردار قابلِ تعریف ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف سیف نے
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جیکب ہال اور رؤف حسن بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی۔