احمد منصور:5فروری  یوم یکجہتی کشمیر کے پروقار موقع پر عسکری قیادت نے  کشمیریوں کے حق خورادایت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے  خصو صی پیغام جاری کیا ہے۔ 

  آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، اور مسلح افواج  نےکشمیریوں کے حق خورادایت اور منصفانہ جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کی ہے۔ 

سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری کئی دہائیوں کے جبر، ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت کررہے ہیں،ظلم کے مقابلے میں ان کا غیر متزلزل عزم پوری قوم کے لیے عزم و حوصلے کی علامت ہے،پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ 

 آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور جبری حراست جیسے مظالم کا سامنا ہے،یہ ظلم و زیادتی ہندوستان کے بین الاقوامی قانون، انسانی ہمدردی کے اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحا" خلاف ورزیوں کا منہ بولتا تبوت ہے،عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کشمیری عوام کے لئے فوری اور فیصلہ کن اقدام کریں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

لاہور میں بارش؟ خدا آپ کو صبر عطا کرے!

 آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیر کے منصفانہ کاز کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں ،مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی  سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی اور وقار کے جائز حصول میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: انسانی حقوق کی ا ئی ایس پی ا ر مسلح افواج

پڑھیں:

شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس

کراچی:

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چھٹیوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شاہین آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شریک پاکستان چیمپیئنز کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

@uksupersports

Shaheen Afridi on Holiday but No Break from Fitness #ShaheenAfridi #FitnessOnHoliday #CricketGrind #NoDaysOff #PakistaniCricketer #ShaheenShah #CricketPassion

♬ So High - Sidhu Moose Wala

ان کی بولنگ دیکھنے کے لیے شائقین بھی گراؤنڈ میں آگئے تھے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
  • پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
  • مقاومت کو غیر مسلح کرنیکا مطلب لبنان کی نابودی ہے، امیل لحود
  • جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے، علیمہ خان
  • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، الطاف بٹ
  • عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں, ڈی ایف پی
  •  سی پیک دوسرے مر حلے ‘ چینی بھائیوں کیلئے محفوط ‘ کاروبار دوست ماحول بناہیں رہے ہیں : وزیراعظم