ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کا آٹھ فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مشترکہ اجلاس میں پشتونخوا میپ کی حمایت میں آٹھ فروری کو گزشتہ سال کے انتخابات میں بھرپور دھاندلی کیخلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی رکن جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے آٹھ فروری کو بطور یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ یہ فیصلہ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں گزشتہ شب ایم ڈبلیو ایم علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاون کے صوبائی و ضلعی کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 4 فروری 2025 کو پشتونخواء عوامی ملی پارٹی کے مرکزی آفس میں ہونے والے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں میں ایم ڈبلیو ایم نے بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے 8 فروری 2024 کے انتخابات میں فارم 47 کے توسط سے بنائی گئی جعلی حکومت کے خلاف کوئٹہ سٹی میں 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ جعلی و بوگس فارم 47 والوں کو پاکستانی عوام مسترد کرتے ہیں۔ غیر منتخب و مسلط شدہ نمائندے ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہیں۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ ہوا کہ مجلس وحدت مسلمین 8 فروری کو عوامی طاقت کے ساتھ پرامن احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی ریلی میں عوامی طاقت سے ثابت کریں گے کہ پاکستانی عوام اپوزیشن جماعتوں کے ووٹرز و سپورٹر ہیں اور ہماری مینڈیٹ پر ڈھاکہ ڈال کر نااہل حکومت قائم کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم اجلاس میں فروری کو یوم سیاہ
پڑھیں:
یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔
کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔