پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا، اس میں ٹھہراﺅ آنا خوش آئند ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان  نے ملاقات  کی، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔

ملاقات کے دوران نوازشریف  نے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراﺅ آنا خوش آیند ہے، وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں، اللہ تعالی کا فضل ہورہا ہے، مریم نوازشریف وزیراعلی سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہے، اللہ تعالی بھی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے اُس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔

ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین  کیا اور کہا کہ میاں صاحب آپ مریم نوازجیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخرکریں کم ہے، میاں نوازشریف کا نام لگا ہے تو برکت ہی برکت ہے، مریم نواز شریف ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پرگرام لائی ہیں، لوگ دعائیں دے رہے ہیں، 

ارکان پنجاب اسمبلی  نے کہا کہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، سکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، 'دھی رانی پروگرام، بنیادی اور دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے کام عوام کی خدمت کے نشان ہیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف  نے ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ  قائد  نوازشریف کی بیٹی ہونے اور وزیراعظم شہبازشریف کی مثالی عوامی خدمت کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں، آپ سب کی راہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی روایت کو  آگے بڑھا رہے ہیں۔

 ملاقات میں قومی اور صوبائی سطح پرمعاشی ترقی، عوامی فلاح کے منصوبوں سمیت دیگر شعبوں میں مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی، پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نوازشریف پنجاب اسمبلی نواز شریف مریم نواز خدمت کے کی طرف کہا کہ

پڑھیں:

 اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز

 ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے، اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے,ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے پہلے کوبلیشن سینٹر کا افتتاح، کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہوگا، مریم نواز
  • کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز