چیمپئینز ٹرافی؛ امپائرنگ کے فرائض کون نبھائے گا؟ ناموں کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی اور متحدہ عرب امارات میں دبئی میں کھیلے جانے والے 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 12 امپائرز ٹورنامنٹ میں فرائض سرانجام دیں گے۔
108 میچز میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے رچرڈ کیٹلبرو، جنہوں نے 2017 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے تھے انکی چیمپئینز ٹرافی کیلئے واپسی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کس ٹیم کے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں؟
اسی طرح 2017 چیمپئینز ٹرافی میں امہائرنگ کرنیوالوں میں کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل اور روڈ ٹکر شامل ہیں۔
احمد آباد میں مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں خدمات سرانجام دینے والے رچرڈ کیٹلبرو اور ایلنگ ورتھ شامل ہیں، انکے ساتھ مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟
اسی طرح میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائکرافٹ شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی شامل ہیں
پڑھیں:
کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوکر فرار ہوگیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔ حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق اورنگی گلشن بہار میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان ایک راہ گیر شہری کو لوٹ رہے تھے، قریب موجود شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کی، شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا، جبکہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔
ہلاک ملزم کے پاس سے اسلحہ اور گولیاں ملی ہیں، شہری کا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی فارنزک کیلئے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، ہلاک ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے۔
حسین کے ماموں نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میرا بھانجا نماز پڑھ کر مسجد کے باہر بیٹھا تھا، ڈاکوؤں نے حسین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، حسین نے موبائل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑا تو ڈاکو اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، ڈاکو نے 9 گولیاں چلائیں، میں فائرنگ کی آواز سن کر باہر آیا تو لوگ میرے بھانجے کو اسپتال لیکر جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بھانجے کو نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر نجی اسپتال لے گئے ڈاکٹروں نے بتایا حسین جاں بحق ہوگیا ہے، حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔