اجے دیوگن کے ساتھ پہلی فلم کرنے والا وہ اداکار جس نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مذہب کے خاطر کئی اداکاراؤں کو شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے تو ہم نے دیکھا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ مولانا ہیں۔
یہاں بات ہورہی ہے مشہور بالی ووڈ فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے 1991 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے عارف خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی راہ اختیار کر لی تھی۔
اس فلم میں نہ صرف اجے دیوگن نے اپنا ڈیبیو کیا تھا بلکہ وِلن کا کردار ادا کرنے والے عارف خان نے بھی پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔
حال ہی میں عارف خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس کا عنوان تھا ’جناب عارف خان صاحب (سابق بالی ووڈ اداکار)‘۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کے اہم فیصلے پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح وہ روحانی سفر کی طرف مائل ہوئے اور اسے اپنانے میں کامیاب رہے۔
View this post on InstagramA post shared by Arif Khan (@arifkhanofficial69)
ویڈیو میں عارف خان نے کہا ’آپ نے 1991 کی فلم ‘پھول اور کانٹے’ دیکھی ہوگی، جو بھارت میں بےحد مقبول ہوئی تھی۔ یہ میری اور اجے دیوگن کی پہلی فلم تھی۔ اُس وقت میری عمر 23 سال تھی اور میں جوانی کے جذبے سے بھرپور تھا۔ اس کے بعد میں نے 14 سے 15 مزید فلموں اور ٹی وی سیریلز میں کام کیا۔ میرے پاس عزت، دولت اور شہرت سب کچھ تھا، لیکن بعد میں اللہ نے مجھے سیدھا راستہ دکھایا، میری زندگی بدلی، اور آج میں یہاں ہوں۔‘
سابق اداکار نے مزید کہا کہ شوبز کی چمک دمک کے باوجود انہیں احساس ہوا کہ ان کی زندگی کا اصل مقصد کچھ اور ہے، جس کے بعد انہوں نے دین کی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے. اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا. اس منصوبے کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے.اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے. عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی اسمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔