افواج پاکستان ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار، کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی، وزیراعظم آزادکشمیر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
افواج پاکستان ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار، کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی، وزیراعظم آزادکشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
مظفرآباد(سب نیوز )وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نہ صرف ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، بلکہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔چوہدری انوار الحق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی واحد ضمانت ہے اور کشمیر کی تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشن ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کو پورا کرنا ضروری ہے۔
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیفاس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے پاکستان کی حمایت میں کبھی کمی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ وزیراعظم پاکستان نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے مسائل کو اہمیت دی اور پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیریوں کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت کی بہتر پالیسیوں کے ذریعے کشمیر کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے، اور کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کشمیریوں کو کبھی
پڑھیں:
پیر پگارا کی حر جماعت کو دفاع وطن کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
ایک اہم بیان میں پیر صاحب پگارا نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔ اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔ پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔