قومی کرکٹرمحمد وسیم جونیئر کی اہلیہ کیساتھ پہلی تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے شادی کے بعد اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کردی۔
مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی ہے جسے ان کے مداحوں و صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے،فاسٹ بولر نے اپنی شادی کی مرکزی اور ولیمے کی تقریب سے تصویریں شیئر کی ہیں۔
محمد وسیم کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں جوڑے نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر میں دلہن اپنے ہمسفر کرکٹر کو سرخ پھولوں کا گلدستہ دے رہی ہیں۔محمد وسیم نے اپنی اس پوسٹ کو ’میری اہلیہ، مجھے میری روح نے تیرے پاس پہنچایا ہے‘ کا کیپشن دیا ہے، دونوں تصاویر میں محمد وسیم کی اہلیہ کا چہرہ عیاں نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل شیئر کی گئیں تصاویر میں محمد وسیم اور ان کی اہلیہ کو حرم شریف میں دیکھا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شیئر کی
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔
ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔