Jasarat News:
2025-07-26@14:51:58 GMT
شرپسندوں نے گنے کے کھیت میں آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)سرپسند عناصر نے گنے کی فصل کو آگ لگا دی، واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود گاؤں صاحب خان چانڈیو میں پیش آیا جہاں نامعلوم سرپسندوں نے مقامی زمین دار مٹھل چانڈیو کی گنے کی فصل کو آگ دی اور فرار ہوگئے متاثرہ زمیندار نے گاؤں والوں کی مدد سے آگ بجھائی تاہم ڈیڑھ ایکٹر پر کھڑا ہواگنا جل کر راکھ ہو گیا، اکری پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کرکے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: چالان ہونے پر رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں چالان ہونے پر ایک رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا۔
علاقہ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار زخمی رکشہ ڈرائیور کو تھانے لے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کا چالان زیادہ سواریاں بٹھانے پر کیا گیا تھا۔