قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے کراٹے چیمپئن فاطمہ احمد خان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پاکستان کی نوجوان کراٹے چیمپئن فاطمہ احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے فاطمہ احمد خان کو کم عمری میں کراٹے کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا۔ قائمقام صدر نے نوجوان کراٹے کی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔اس موقع پر قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو تعریفی سند بھی پیش کی۔ فاطمہ احمد خان 10 ویں جماعت کی طالبہ ہیں، وہ جاپان اور ایران میں منعقد ہونے والوں مقابلوں سمیت مختلف کراٹے ٹورنامنٹس میں شرکت کرچکی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فاطمہ احمد خان پاکستان کی
پڑھیں:
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی صدر زرداری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ مشکل وقت میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔
انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔