فیصل ا ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر محمد شہزاد عاصم کو گرفتار کیا۔ امیگریشن کلیرینس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے یونان جارہا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا یونان کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ملزم کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپس بھی لگی ہوئی تھیں۔مذکورہ اسٹمپس کا آئی بی ایم ایس سسٹم میں کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔ملزم بیرون ملک جانے کے لئے 3 ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ملزم نے ایجنٹوں سے بیرون ملک جانے کے لئے مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرون ملک فیصل آباد

پڑھیں:

10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار 

10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گاوں سے گرفتار کیا، ترجمان  نے کہا کہ ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لیجا کر بدفعلی کی، متاثرہ بچے فریاد کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا،  بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • فیصل آباد،ملکی تاریخ کے سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
  • بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار
  • 10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار 
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے کا ملازم گرفتار
  • کراچی جانے والا مسافر جب غلطی سے جدہ پہنچا تو وہاں اس کے ساتھ کیا ہوا؟