اڈیالہ جیل داخل ہونے سے روکنے پر عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اور عملے کے درمیان تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل داخلے سے روک دیا گیا ہے، جس پر جیل عملے اور فیصل چوہدری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں پتا ہے کہ یہ لکھے لکھائے فیصلے کہاں سے آتے ہیں، فیصل چوہدری
فیصل چوہدری نے اڈیالہ پولیس چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہےکہ وہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں اور تمام مقدمات میں پیش ہوتے ہیں، ان کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے، آج انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت مقرر تھی، داخلی گیٹ پر جیل عملے نے بتایا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان مؤقف پر قائم، اڈیالہ جیل سے فیصل چوہدری کے ذریعے اہم پیغام جاری
فیصل چوہدری نے درخواست میں کہا ہے کہ جیل میں داخل ہونے سے روکنے پر انہوں نے احتجاج کیا جس پر انہیں جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں 2 گھنٹے تک بٹھایا گیا، درخواست ہے کہ جیل عملے کے خلاف کارروائی کی جائے،اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چوہدری کی چوکی وصول کرلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اڈیالہ جیل تلخ کلامی عمران خان فیصل چوہدری وکیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل تلخ کلامی فیصل چوہدری وکیل فیصل چوہدری اڈیالہ جیل
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کے قریب تعینات پولیس اہلکار کی علیمہ خان سے عمران خان کے حق میں گفتگو
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔
لاہور کی قدیمی مارکیٹ کی دکانیں گرانے کا فیصلہ
مزید :