UrduPoint:
2025-04-25@11:53:57 GMT

100روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندارکو دھمکیاں

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

100روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندارکو دھمکیاں

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) دودھ سو روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دھمکیاں ملنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سستا دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دیگر دکانداروں کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگی۔دکاندار کی حمایت میں مخدوم جمانی روڈ اور شالیمارکے علاقہ مکین باہرنکل آئے اور سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کے حق میں نعرے بازی کی۔

دکاندار نے کہا کہ کچھ لوگ آئے جو کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے تھے۔یاد رہے سکھر کے مختلف علاقوں شالیمار ، پرانہ سکھر ، تانگہ اسٹینڈ سمیت علاقوں میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی کردی تھی۔

(جاری ہے)

200 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا دودھ اب 100 سے 120 روپے فی لیٹر دستیاب ہے ، دکاندار کا کہنا تھا کہ دودھ کی سیل لگادی۔

دودھ فروشوں کے مطابق سردی کے موسم میں دودھ کی پیدوار میں اضافے اور کھپت میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں دودھ کی قیمت کم کردی گئی ہے۔دودھ کی قیمتوں میں اس اچانک کمی نے عوام کو بڑی راحت دی، شہریوں کا کہنا تھا کہ جہاں ہر چیز کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے، وہاں دودھ کی قیمت میں کمی مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشی کا سبب بنا ہے اب قیمت کم ہونے سے غریب کیلئے بھی دودھ خریدنا آسان ہو گیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دودھ فروخت کرنے والے دکاندار دودھ کی قیمت

پڑھیں:

قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

قومی ایئر لائن کے51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

نج کاری کے ذریعے قومی ایئر لائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا

قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نج کاری کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی، نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔

نج کاری کمیشن نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہے جبکہ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دی جائے گی

متعلقہ مضامین

  • قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • قومی ایئر لائن کا 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا کیس: سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • ‘میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں’، ایم ایس دھونی کے حیرت انگیز انکشافات
  • سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • سکھر دھرنا، کراچی چیمبر کا حکومت سے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ