قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم اجلاس، ن ليگ, پی پی پی رہنما آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں ن ليگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما آمنے سامنے آگئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر نے سندھ کی گیس بلوچستان کو ديے جانے پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک صوبے کی گیس دوسرے صوبے کو کس طرح دے سکتے ہیں؟
مصدق ملک نے جواب دیا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کبھی کچھ گیس کسی کو دیتے ہیں، بلوچستان کی جو صورتِ حال ہے وہاں گیس چوری روکنا مشکل ہے۔
اس پر نوید قمر نے کہا کہ پہلے ان کے سوال کا جواب دیں، پھر آپ کی الف لیلہ کی داستان سن لیں گے، دونوں صوبوں میں گیس کی قلت ہے تو کس طرح دوسرے صوبے کو دے سکتے ہیں، اگر آپ کو ایسا کرنا ہے تو آپ آئین میں ترمیم کر دیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسرائیل کی 60 روزہ جنگ بندی تجویز پر حماس کا جواب سامنے آگیا
حماس نے کی ہے کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر رجب طیب ایردوان
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت قطر میں 2 ہفتوں سے زائد جاری بالواسطہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے جو تاحال کسی جنگ بندی پر منتج نہیں ہو سکے۔
حماس نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’حماس نے ابھی جنگ بندی کی تجویز پر اپنا اور دیگر فلسطینی دھڑوں کا جواب ثالثوں کو پیش کر دیا ہے‘۔
دوحہ میں جاری بات چیت سے واقف ایک فلسطینی ذریعے کے مطابق، اس ردعمل میں امداد کی فراہمی، ان علاقوں کا نقشہ جن سے اسرائیلی فوج کو انخلا کرنا ہے، اور جنگ کے مستقل خاتمے کی ضمانت سے متعلق شقوں میں ترامیم کی تجاویز شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل جنگ بندی حماس دوحہ قطر