برطانیہ: نسلی تعصب کے مظاہرے پر خاتون کے خلاف تحقیقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ٹرین میں خاتون کی جانب سے مسافر کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔لندن سے مانچسٹر جانے والی ٹرین میں خاتون نے مسافر کو کہا کہ مراکش یا تیونس واپس چلے جاؤ۔ اس دوران اس نے مسافر پر تلخ جملے بھی کسے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے ایسٹن سے مانچسٹر جانے والی ٹرین میں نسل پرستی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ وڈیو سامنے آنے کے بعد خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس برطانیہ میں نسل پرستی کی آڑ میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے کا ملازم گرفتار
ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی، کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ملازم نے سامان کے ہمراہ اندرون ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور روکنے پر پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی شعبہ ویجلینس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم انتظامیہ کی مدد سے خاتون کا سامان سے بھرا بیگ مل گیا۔ذرائع کے مطابق طارق علی کے خلاف اس سے قبل بھی نجی ایئرلائن کے مسافروں کا سامان چوری کا الزام ہے، طارق علی پی آئی اے انجینئرنگ شعبے کا ملازم ہے جبکہ پی آئی اے ملازم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ان کا ایئرپورٹ انٹری پاس ضبط کرلیا گیا ہے۔بعد دازاں اے ایس ایف کو بھی طلب کرلیا گیا، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے ملازم طارق علی کو اے ایس ایف کے حوالے کر دیا۔