پاکستان تحریک انصاف اپنے بانی چیئرمین کی ہدایت پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کے معاملے پر شدید نوعیت کی ابہامی کیفیت سے دوچار ہے، اور ابھی تک پارٹی کی مجوزہ روڈ میپ کا بھی کوئی واضح خاکہ سامنے نہیں آیا ہے۔

اب کی بار بھی یہی لگ رہا ہے کہ اس پاور شو کے انعقاد کا تمام بوجھ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور اس کی صوبائی حکومت کے کاندھوں پر ہے، اور پاور گیم کے مرکز یعنی پنجاب اس بار بھی لاتعلقی پر مبنی رویہ یا پالیسی پر عمل پیرا نظر آئے گا۔

تاہم، پی ٹی آئی کے قلعہ خیبرپختونخوا کا مورچہ بھی پہلے کے برعکس خالی نظر آ رہا ہے اور شاید اسی کا نتیجہ ہے کہ پشاور میں عملاً کوئی سرگرمی یا گہما گہمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

پارٹی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے گزشتہ روز پشاور کا پہلا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یومِ سیاہ کے حوالے سے مشاورت و ہدایات دینی تھیں۔ مگر ان کے طلب کردہ اجلاس میں خلاف توقع مرکزی یا صوبائی سطح کے کسی بھی خاص لیڈر نے شرکت نہیں کی۔

اس اجلاس سے صوبائی وزرا اور ممبران اسمبلی بھی لاتعلق اور غیر حاضر رہے۔ جنید اکبر خان اور ان کی نئی ٹیم کو دوسرا دھچکا اس وقت لگا جب گروپ لیڈر عاطف خان کے ساتھ پارٹی کے منحرف رہنما عون چودھری کی ایک تازہ تصویر کو پی ٹی آئی ہی نے وائرل کردیا، جس پر وزیر اعلیٰ اور شیخ وقاص اکرم سمیت متعدد دیگر لیڈروں نے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور پارٹی لیڈر شپ کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں تصویر بنوانے کے معاملے پر سابق گورنر شاہ فرمان اور عاطف خان کے درمیان سخت جملوں اور الزامات کا تبادلہ بھی ہوا۔

اسی تلخ کلامی کے اسکرین شاٹس لے کر بعض شرکا نے میڈیا پرسنز کو فارورڈ کر دیے، جس کے باعث کارکنوں کی نظر میں عاطف خان قائد سے بے وفائی کے مرتکب قرار پائے اور ان کی وضاحت کو قبول نہیں کیا گیا، جس کا براہ راست اثر جنید اکبر خان کی صدارت پر پڑنے لگا، کیونکہ عاطف خان آن دی ریکارڈ ان کی صدارت کا کریڈٹ خود کو دیتے رہے۔

ایک اہم رہنما نے اس ضمن میں وی نیوز کو بتایا کہ جنید اکبر خان یومِ سیاہ کی تیاریوں کے سلسلے میں جب جب پارٹی رہنماوں اور دیرینہ کارکنوں سے رابطے کرتے رہے، دوسری جانب سے عون چودھری کے ساتھ عاطف خان کی تصویر کا معاملہ اور مسئلہ اٹھایا جاتا رہا۔

علی امین گنڈاپور کے گروپ نے اس معاملے کو نئے صوبائی صدر جنید اکبر اور گروپ لیڈر عاطف خان کے خلاف زبردست طریقے سے اچھالا، حالانکہ عاطف خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی عون چودھری کے ساتھ کوئی ملاقات یا بات چیت نہیں ہوئی تھی، بلکہ اسلام آباد کلب میں واک کے دوران دونوں کی علیک سلیک ہوئی تھی، اس غیر متوقع اور مختصر ملاقات کی تصویر کسی نے بنا کر وائرل کردی۔

تصویر والے معاملے کو اتنا بڑا مسئلہ اس لیے بنایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو شدید نوعیت کے اختلافات اور گروپ بندی کا سامنا ہے، اور صوبائی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور دوسرے گروپس کے خلاف کھل کر میدان میں نکل آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ وہ بشریٰ بی بی اور بعض دیگر لیڈروں کے ہمراہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہے۔ تاہم، ان کے بقول وہ یہ سب کچھ بانی چیئرمین کی ہدایت پر ان کی مرضی کے مطابق کر رہے تھے۔ انہوں نے پارٹی کے ایک گروپ کے ساتھ سی ایم ہاوس میں کی گئی بات چیت کے دوران یہ بھی کہا کہ وہ ماضی کی طرح اب کی بار اس ایونٹ کے لیے صوبائی حکومت کی سہولت کاری کا فریضہ انجام نہیں دیں گے۔

اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سرگرم عمل ہیں، اور دونوں بڑے گروپوں کے درمیان مصالحت کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔ تاہم، صورتحال اس وقت مزید عجیب شکل اختیار کرچکی جب عاطف خان گروپ کی جانب سے بیرسٹر گوہر کو یہ کہہ کر تعاون کرنے سے انکار کردیا گیا کہ وہ علی امین گروپ کے حامی ہیں اور اسی طرح اسد قیصر پر پہلے والے گروپ نے عاطف خان اور جنید اکبر کی حمایت اور سرپرستی کا الزام لگایا۔

اس صورت حال کو بظاہر مضحکہ خیز اور انتہائی غیر سنجیدہ طرز عمل کا نام دیا جاسکتا ہے، تاہم یہ پی ٹی آئی کا پولیٹیکل کلچر رہا ہے اور کارکن بھی اسی کلچر سے متاثر ہو کر بیانیہ تشکیل دیتے ہیں۔

اب تک کا جو منظر نامہ سامنے آتا دکھائی دے رہا ہے، اس کا خلاصہ یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور تاحال مضبوط وکٹ اور پوزیشن پر ہیں، کیونکہ وہ صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، جبکہ جنید اکبر خان اور ان کے گروپ کو وہ پذیرائی نہیں مل پار رہی، جس کی ان کو ضرورت ہے۔

حالت تو یہ ہے کہ جنید اکبر کے بعض قریبی ساتھی بھی یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان نے جنید اکبر کی تعیناتی کے فوراً بعد یا اس سے قبل اس یومِ سیاہ کی کال دے کر نئے صوبائی صدر کو کڑی آزمائش میں ڈال دیا ہے اور یہ کہ اگر علی امین گنڈاپور نے واقعتاً صوبائی وسائل کی عدم فراہمی اور اپنی عدم دلچسپی کے اعلان پر عمل کیا تو یہ ایونٹ بری طرح ناکامی سے دوچار ہو جائے گا۔

اگر چہ وزیر اعلیٰ ان حالات میں عمران خان کے کسی فیصلے سے حکم عدولی کا رسک نہیں لے سکتے، اور وہ یومِ سیاہ سے لاتعلق نہیں رہیں گے، تاہم یہ تو واضح ہے کہ ان کی دلچسپی پہلے کی نسبت بہت کم دکھائی دے گی۔

اب تک کی دستیاب معلومات کے مطابق 8 فروری کو خیبرپختونخوا ہی کے علاقے صوابی کی حدود میں ایک احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، تاہم اس ضمن میں تجزیہ کار اور مخالفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ اپنے ہی صوبائی حکومت کی موجودگی میں اسی صوبے کی حدود میں اس ایونٹ کے انعقاد کا آخر مطلب کیا ہے؟

اس ضمن میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے رابطے پر بتایا کہ اسی اجتماع میں اسلام آباد اور پنجاب کی طرف مارچ کرنے کا اعلان متوقع ہے اور اس ایونٹ میں نہ صرف یہ کہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے شرائط رکھی جائیں گی، بلکہ وفاقی حکومت کو ایک نئی ڈیٹ لاین بھی دی جائے گی کہ اگر متوقع مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو  فلاں تاریخ کو اسلام آباد اور پنجاب کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

اگر ایسا ہی کیا جا رہا ہے تو اس سے کارکنوں میں مزید مایوسی پھیلے گی، کیونکہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے نئے صوبائی صدر سے حسب عادت بہت توقعات وابستہ کی ہیں اور وہ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ کمپرومائزڈ وزیر اعلیٰ کے مقابلے میں نئے صوبائی صدر کوئی نیا پلان دے کر کچھ خاص ڈیلیور کردیں گے۔

اس سلسلے میں جب وفاقی حکومت کے بعض متعلقہ افراد یا حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کی جانب سے حالات کو پرسکون قرار دیا گیا، اور کہا گیا کہ ماضی کے برعکس اب کی بار وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو کوئی تشویش لاحق نہیں ہے، اور پی ٹی آئی اب کچھ بھی کرنے کی خاص پوزیشن میں نہیں ہے۔

تاہم، یہ بھی کہا گیا کہ اگر پی ٹی آئی نے اسلام آباد یا پنجاب کی طرف انتشار پھیلانے کے لیے کوئی حرکت کی تو اس کے ساتھ حسب سابق سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے  خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جنگ زدہ صوبے کو اپنی باغیانہ سرگرمیوں کے لیے مورچے میں تبدیل کردیا ہے، اور یہ طرزِ سیاست 2014 کے بعد جاری ہے، تاہم اب یہ سرگرمیاں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں، اور وفاقی حکومت کسی کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کے لیے جنگ زدہ صوبے کے سرکاری وسائل کو جس بے دردی کے ساتھ استعمال کیا جاتا رہا وہ تاریخ کا حصہ ہے، اور اب کی بار بھی یہی طرزِ عمل اختیار کیا جائے گا، مگر عوام اس پارٹی اور اس کی صوبائی حکومت سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ انہوں نے صوبے کے مسائل حل کرنے پر کتی توجہ دی؟

تجزیہ کار بھی اس ایونٹ کو محض پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کا ایک روایتی حربہ قرار دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس نہ صرف یہ کہ پولیٹیکل کارڈز تیزی کے ساتھ ختم ہو رہے ہیں، بلکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو فرسٹریشن کا بھی سامنا ہے۔

سینئر صحافی عرفان خان نے اس ضمن میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی صوبائی کابینہ شدید اختلافات سے دوچار ہیں، اور اس وقت آن دی ریکارڈ مختلف گروپوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف مہم جاری ہے، ایسے میں کارکن اور پارٹی عہدے دار بھی مختلف گروپوں میں تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں، اور ان میں یہ تاثر بہت عام ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں ہورہی۔

عرفان خان کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف دوسرے گروپ کی جانب سے کھلے عام پروپیگنڈا کیا گیا اور یہاں تک کہا گیا کہ صوبائی صدارت سے فارغ ہونے کے بعد ان کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔ اس مہم کو نہ صرف یہ کہ وزیر اعلیٰ نے ذاتیات پر مبنی رویہ سمجھا، بلکہ وہ کافی ناراض اور مشتعل بھی ہیں اور اس تمام منظر نامے کے نتیجے میں 8 فروری کا مجوزہ ایونٹ بھی بری طرح متاثر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عقیل یوسفزئی

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور جنید اکبر خان صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے اسلام آباد وزیر اعلی اب کی بار انہوں نے اس ایونٹ کے خلاف کے ساتھ جائے گا خان کے کے لیے کہا کہ ہیں کہ اور اس اور ان ہے اور گیا کہ رہا ہے

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو لاہور میں پارٹی کے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پرانی قیادت ریلیز عمران خان تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں، تحریک میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل ،علی زیدی ، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنما موجود ہوںگے۔

ذرائع نے کہا کہ سابق قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اہم فیصلے کیے، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے اسٹبلشمنٹ سے رابطوں اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات بھی کی جائے گی، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لیے بھی سرگرم ہے۔ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے شاہ محمود قریشی کو بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے اور سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، شاہ محمود قریشی کو تمام تر معاملات کو حل اور درست کرنے کے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی۔سابقہ قیادت کا مقف ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتی۔

سابقہ قیادت نے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔تحریک انصاف کے سابق رہنماں نے حکومتی وزرا سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فواد چوہدی کی سربراہی میں تین رکنی وفد مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقات کرے گا۔ملاقات میں ملکی سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے پر بات چیت ہوگی، فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت نے سیاسی قیدیوں کو باہر لانے کی کوشش کی تائید کی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھے، تحریک انصاف کے رہنماوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک قدم پیچھے ہٹے، سیاسی درجہ حرارت کم ہو گا تو ہی ملک آگے بڑھ سکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم فورسز کی موثر کاروائیاں،عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں تباہ کن نقصانات کا سامنا امریکا نے چین کی معدنی بالادستی کے توازن کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرلی خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • طالبان کی غیر نمائندہ حکومت اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہے، خواجہ آصف
  • سندھ بار کونسل کا الیکشن؛ پیپلز پارٹی کے گڑھ میں صوبائی وزیر ہا گئے
  • ریاستی درجہ کی بحالی سے بی جے پی حکومت مُکر رہی ہے، بے اختیاروزیراعلیٰ کی دہائی
  • شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • پاک افغان جنگ بندی میں توسیع، طالبان کا خلوص ایک ہفتے میں واضح ہوجائے گا، ماہرین
  • معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
  • سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو الیکشن ملتوی کرا سکتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان