آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، ایک ہی دن میں تین بڑے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے جب کہ آل راؤنڈر مارکس اسٹونیس نے آج اچانک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل آل راؤنڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کیا کہا؟
آسٹریلیا نے بھی باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ کپتان پیٹ کمنز اور ساتھی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی اور سری لنکا کے خلاف دو ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے ایک بیان میں کہا، “بدقسمتی سے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش کچھ انجریز سے نبرد آزما ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے وقت پر مکمل فٹنس حاصل نہیں کر سکے، اگرچہ یہ مایوس کن ہے، لیکن یہ دوسرے کھلاڑیوں کے لیے عالمی مقابلوں میں آسٹریلیا کے لیے پرفارم کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔” آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ابتدائی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں۔ پیٹ کمنز ابھی تک ٹخنے کی انجری سے صحت یاب نہیں ہوئے جبکہ جوش ہیزل بھی انجری کا شکار ہیں۔ دونوں آسٹریلوی فاسٹ باؤلرز کو مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔
14 فروری کو تعلیمی ادارے بند ہونگے، نوٹیفکیشن جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ا سٹریلیا ا سٹریلوی جوش ہیزل پیٹ کمنز سے باہر کے لیے
پڑھیں:
آسٹریلوی پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے کھائی کراچی کی نلی بریانی، ذائقے سے متعلق کیا کہا؟
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مشہور اسپورٹس پریزنٹر جو اکثر پاکستانی ثقافت کو سراہتی ہوئی نظر آتی ہیں کراچی کی مشہور نلی بریانی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ نے ساتھی میزبان سے پوچھا کہ انہیں پاکستان میں کیا چیز ٹرائی کرنی چاہیے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو نلی بریانی ضرور ٹرائی کرنی چاہیے۔
آسٹریلوی پریزنٹر کراچی کی مشہور نلی بریانی کھانے لیاقت آباد پہنچیں تو انہیں وہاں دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی جو ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بناتی دکھائی دی۔
ایرن ہالینڈ نے دکانداروں سے پوچھا کہ وہ بریانی کیسے بناتے ہیں جس پر انہوں نے بتایا کہ اس میں گھی یا تیل کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ یہ نلی اور گوشت کی یخنی سے تیار کی جاتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ بہت مرچ مصالحوں والی بریانی ہے جس پر دکاندار کا کہنا تھا کہ نہیں اس میں نارمل مصالحے استعمال کیے جاتے ہیں
ایرن ہالینڈ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ویڈیو بھی شیئر کی اور نلی بریانی کے ذائقے کو انتہائی لذیذ قرار دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)
ایرن ہالینڈ کو پاکستان میں گھومنا پسند ہے۔ انہوں نے اس سے قبل تاریخی شہر ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے مزار پر حاضری دی تھی اور اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
واضح رہے کہ ایرن ہالینڈ ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔ وہ 2013 میں مس ورلڈ آسٹریلیا کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔
ایرن نے پی ایس ایل سیزن 4، 5، 7، 8 اور 9 کے میچز بھی کور کیے ہیں۔ ان کا منفرد انداز پاکستانیوں کو خوب پسند ہے اور وہ وقتاً فوقتاً پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کراچی کھانے نلی بریانی