بالی ووڈ اداکار سونوسود کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار اور اپنے فلاحی کاموں کی بدولت مشہور سونو سود ایک مقدمے کے سلسلے میں بڑی مشکل میں پھنس گئے۔جمعرات کو لدھیانہ کی ایک عدالت نے دھوکا دہی کے مقدمے میں گواہی نہ دینے کے بعد سونو سود کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اداکار کو یہ سمن لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ کی طرف سے دائر کردہ ایک کیس کے سلسلے میں جاری کیا گیا تھا، جس نے ایک شخص موہت شکلا پر 10 لاکھ روپے کی دھوکا دہی کا الزام لگایا تھا۔ایڈوکیٹ راجیش کھنہ نے الزام لگایا تھا کہ موہت شکلا کے ذریعہ انہیں جعلی ریجیکا کوائن میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا گیا تھا، اور اداکار کو اس معاملے میں گواہی دینا تھی۔
گواہی کے لیے طلب کرنے کے لیے عدالت نے اداکار کو بار بار سمن (طلبی کے نوٹس) جاری کیے لیکن انہوں نے ان پر کوئی توجہ نہیں دی، جس کے بعد عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سونو سود کو گرفتار کرنے کے لیے یہ وارنٹ لدھیانہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ رمن پریت کور نے جاری کیا ہے۔وارنٹ ممبئی کے اندھیری ویسٹ کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن کو بھیجے گئے ہیں اور ساتھ ہی انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اداکار کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ‘سونو سود کو مناسب طور پر سمن یا وارنٹ بھیجے گئے ہیں لیکن وہ حاضر ہونے میں ناکام رہے ہیں (مفرور ہے اور سمن یا وارنٹ سے بچنے کے مقصد سے غائب رہتا ہے) آپ کو حکم دیا جاتا ہے کہ سونو سود کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
حکم نامے میں مزید لکھا گیا کہ آپ کو اس وارنٹ کو 10 فروری 2025 کو یا اس سے پہلے واپس کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے جس میں اس دن اور جس طریقے سے اس پر عمل کیا گیا ہے، یا اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ کی تصدیق ہوتی ہو۔خیال رہے کہ حال ہی میں سونو سود نے ایک ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم فتح کی ہدایت کاری کی ہے جو 10 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔یہ فلم COVID-19 وبائی امراض کے دوران حقیقی زندگی میں پیش آنے والے سائبر کرائم واقعات سے متاثر ہے۔خیال رہے کہ سونو سود کو عالمی وبا کے دوران دور دراز علاقوں سے ہجرت کر کے کام کی غرض سے شہروں میں آنے والے غریب مزدوروں کی مدد کرنے پر خوب پذیرائی ملی تھی۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونو سود کو اداکار کو
پڑھیں:
پی ٹی آئی وکلاء کی سپرداری درخواستوں میں تکنیکی غلطیاں، دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی بہن رہنما علیمہ خان کی ضبط شدہ اشیاء موبائل فون اور جیولری کی سپرداری کے لیے دائر کردہ درخواستوں میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔
عدالت نے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ درخواستوں میں کی گئی غلطیوں کو درست کر کے دوبارہ دائر کریں۔
علیمہ خان کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی اور ایڈووکیٹ شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی اشیاء کی سپرداری کے لیے متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے جیسا کہ پہلے بھی کیا گیا تھا۔
جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ اپنی درخواستیں دیکھیں، آپ نے فریق کس کو بنایا ہوا ہے، جس پر ایڈووکیٹ شمسہ کیانی نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی سپرداریاں کروائی ہیں اور متعلقہ حکام ہی فریق تھے۔
ایڈووکیٹ انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اپنی غلطی کا ادراک ہوگیا ہے اور وہ موجودہ درخواست میں ہی تصحیح کر لیں گے، جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ نہیں، آپ دوبارہ نئی درخواستیں دائر کریں۔
واضح رہے کہ علیمہ خان کو 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اب ان کی ذاتی اشیاء کی واپسی کے لیے عدالتی کارروائی میں مصروف ہے۔