UrduPoint:
2025-07-23@06:18:21 GMT

یوکرین کو فرانسیسی اور ڈچ لڑاکا طیارے موصول

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

یوکرین کو فرانسیسی اور ڈچ لڑاکا طیارے موصول

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو تصدیق کی کہ یوکرین کی فضائیہ کو فرانسیسی میراج 2000-5 اور نیدرلینڈز سے ملٹی رول لڑاکا طیارے ایف سولہ کی ایک کھیپ موصول ہو گئی ہے۔

زیلینسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا، "یوکرین کے فضائی بیڑے کی ترقی جاری ہے۔"

انہوں نے مزید لکھا، فرانس سے میراج 2000 جیٹ طیاروں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے، جس سے ہماری فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

میں (فرانسیسی صدر) ایمانوئل ماکروں کی قیادت اور حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فرانس کے صدر نے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے، اور ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ یوکرین کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں ایک اور قدم ہے۔"

'مضحکہ خیز جنگ' ختم کی جائے، ٹرمپ کا پوٹن سے مطالبہ

فرانسیسی وزیر دفاع سبسٹیئن لیکورنو نے بھی میراج لڑاکا طیاروں کی ترسیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "یوکرین کے پائلٹ، جنہوں نے فرانس میں کئی ماہ تک تربیت حاصل کی ہے، اب وہ یوکرین کے آسمانوں کے دفاع میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

" یوکرین کو فرانس کے کتنے لڑاکا طیارے ملے؟

صدر ماکروں نے جون 2024 میں یوکرین کو میراج طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن نہ تو زیلنسکی اور نہ ہی لیکورنو نے یہ بتایا کہ یوکرین کو کتنے طیارے ملے ہیں۔

گزشتہ سال شائع ہونے والی فرانسیسی پارلیمانی بجٹ کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی فضائیہ اپنے 26 میراج 2000-5 طیاروں میں سے چھ یوکرین بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔

لیکن ان تعداد کی فرانسیسی وزارت دفاع نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہ تو تصدیق اور نہ ہی تردید کی ہے۔

روس نے 757 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کر دیں

لیکورنو نے پہلے وضاحت کی تھی کہ فرانسیسی طیاروں کو یوکرین اور اس کے میدان جنگ کی ضرورتوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ان میں ترمیم کی گئی ہے۔ ان میں روسی جیمرز کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے فضا سے زمینی جنگی صلاحیتوں اور اینٹی الیکٹرانک وارفیئر ڈیفنس کا اضافہ شامل ہے۔

ڈچ ایف سولہ جیٹ طیارے بھی یوکرین پہنچ گئے

جمعرات کو ہی یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے کہا کہ نیدرلینڈز نے اضافی امریکی ساختہ ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کیے ہیں۔ جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ فرانسیسی میراج طیاروں کے ساتھ "ہمارے دفاع کو مضبوط کرتے ہوئے، جلد ہی جنگی مشن شروع کر دیں گے۔"

زیلنسکی نے کہا، "(لڑاکا طیاروں کی) تازہ ترین ترسیل کے ساتھ، ہم ایف سولہ کے اپنے کے بیڑے کو بڑھانا بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے اس کام میں نیدرلینڈز اپنے وعدوں کو پورا کر رہا ہے۔

"

کئی یورپی ممالک نے اپنے کچھ امریکی ساختہ ایف سولہ طیاروں کو یوکرین کو دینے کا وعدہ کیا ہے، جس میں ناروے بھی شامل ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو، اس خدشے کے پیش نظر کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے واشنگٹن کی حمایت میں کمی واقع ہو سکتی ہے، کییف کے لیے اور بھی اہم ہے۔"

زیلنسکی نے کہا، "میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جو اس میں مدد اور تعاون کررہا ہے۔

" روس کا دعویٰ

دریں اثنا، روسی وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ اس نے کرسک میں یوکرین کے ایک اور حملے کو پسپا کر دیا ہے۔ یہ جنوب مغربی روسی علاقہ جزوی طور پر یوکرین کے قبضے میں ہے۔

میدان جنگ کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنا ناممکن ہے اور کییف کی جانب سے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ روسی رپورٹس اگست میں یوکرین کی سرحد پار سے ابتدائی حیرت انگیز حملوں کے ٹھیک چھ ماہ بعد آئی ہیں۔

یوکرین نے ابتدائی طور پر 1,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقے پر قبضہ کر لیا تھا، حالانکہ روس نے جوابی حملے کرکے نصف سے زیادہ حصے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

یوکرین کا دعویٰ

دریں اثنا یوکرینی فورسز نے جنوبی روس کے کراسنودار میں ایک ہوائی اڈے پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر ایران کے ڈیزائن کردہ شاہد ڈرون کو لانچ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

پریمورسکو-اخترسک ہوائی اڈے میں مبینہ طور پر ڈرون اور ہوائی جہاز موجود ہیں جو یوکرین کے خیرسون اور ژاپوریزیا علاقوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے کراسنودار کی فضا میں یوکرین کے ڈرون کو مار گرانے کی اطلاع دی، لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ ایسا کس جگہ ہوا یا فضائی اڈے کہاں ہیں۔

ادھر یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ روس نے رات کو مختلف اہداف پر 77 ڈرون لانچ کیے، جن میں سے 56 کو تباہ اور 18 کو جام کر دیا گیا۔

یوکرین پر مبینہ طور پر دو بیلسٹک اسکندر-ایم میزائل بھی فائر کیے گئے، جس سے کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ج ا ⁄ ص ز (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لڑاکا طیارے میں یوکرین یوکرین کے یوکرین کی یوکرین کو کے لیے نے کہا

پڑھیں:

دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

ایئر انڈیا کی ہانگ کانگ سے دہلی آنے والی پرواز دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایک حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم مسافروں کو بحفظات نکال لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم اس حادثے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا حادثے میں نیا موڑ: طیارے کے تباہی کی ایک اور وجہ سامنے آگئی

ایئر انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے بعد جب گیٹ پر کھڑا تھا، تو ’اے پی یو‘ میں آگ لگ گئی، تاہم یہ خودکار نظام کے تحت فوراً بند ہوگیا، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کے وقت مسافروں کے اترنے کا عمل جاری تھا، اور تمام افراد کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔ طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد اسے تحقیقات کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے ریگولیٹر کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ایئر انڈیا ان دنوں مسلسل تکنیکی مسائل کی زد میں ہے۔ پیر کو بھی کمپنی کی 2 پروازیں حادثاتی خبروں میں رہیں۔ ایک کولکتہ جانے والی پرواز کو دہلی ایئرپورٹ پر ٹیک آف سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث روک دیا گیا، جبکہ دوسری پرواز کوچی سے ممبئی آتے ہوئے خراب موسم کے باعث رن وے سے پھسل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، پائلٹس کی آخری گفتگو منظر عام پر، فیول کٹ آف پر سوالات اٹھ گئے

ممبئی ایئرپورٹ پر اس واقعے کے بعد ایک رن وے پر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آگ بھڑک اٹھی ایئر انڈیا دہلی ایئرپورٹ طیارہ مسافروں کو نکال لیا گیا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن ایرانی جوہری منصوبے کو مکمل تباہ کرنے سے قاصر ہے، سابق امریکی وزیر دفاع
  • دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
  • حادثات، ہلاکتیں اور بدنامی: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ
  • پاکستان کوگزشتہ مالی سال میں 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول
  •   بھارت نے فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا 
  • بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد مِگ 21طیاروں کو ہمیشہ کیلئے غیرفعال کرنے کا فیصلہ
  • بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد میگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلیے غیرفعال کرنے کا فیصلہ