ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو کشمیریوں وسیم احمد میر اور مکھن دین کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے معروف آزادی پسند رہنماء محمد مقبول بٹ اور دیگر شہداء کے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری بروز منگل کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو کشمیریوں وسیم احمد میر اور مکھن دین کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور بی جے پی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور خوف و دہشت کے موجودہ ماحول کی مذمت کی گئی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں معروف آزادی پسند رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کشمیریوں سے ان کے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت قتل عام، ظالمانہ ہتھکنڈوں اور فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔ اجلاس میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی افواج کے بدترین محاصرے میں زندگی بسر کرنے والے ایک کروڑ سے زائد کشمیریوں کی موجودہ سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔ واضح رہے کہ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984ء کو تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ادا کرنے پر نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھا کر ان کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کر دیا تھا۔ محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو اسی جیل میں پھانسی دیکر ان کی میت کو بھی جیل کے احاطے میں دفن کر دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک جعلی مقابلے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے داچھی گام میں ایک جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ بھارتی حکام نے شہدا کی شناخت کیے بغیر ہی انہیں 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کا مبینہ ملزم قرار دے دیا۔

واقعے پر مقامی آبادی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جنہوں نے نوجوانوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر عسکریت پسند ظاہر کرنے کے لیے جعلی مقابلے میں نشانہ بنایا گیا۔

ادھر سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام سے مقبوضہ کشمیر میں ایک نیا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد مقبوضہ وادی میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو طاقت کے زور پر کچلنا اور بھارت میں نریندر مودی حکومت کی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اس کارروائی کو ایک بڑی فوجی کامیابی کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے تاکہ اس سے قبل ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پر اٹھنے والی تنقید کو کم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جعلی مقابلہ کشمیری نوجوان شہید مقبوضہ کشمیر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
  • بلوچستان میں سڑکوں کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
  • مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ناگزیر ہے، نذیر قریشی
  • حریت رہنمائوں کا تنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • عالمی برادری کشمیری اسیران کی رہائی، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے، مقررین
  • بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے، حریت کانفرنس
  • مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس: 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
  • غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کا شکار پاکستانی شہری لیبیا میں لاپتہ، والدین کی حکومت سے مدد کی اپیل
  • بھارتی فوج کے کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے