حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
حکومت پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری (کل) کو یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز محمد شریف نے ہدایات جاری کر دیں کہ 8 فروری بروز ہفتہ کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام یا روحانی پیشوا تھے، وہ 11 جولائی1957 کو 20 سال کی عمر میں اسماعیلی برادری کے امام بنے۔
پرنس کریم آغا خان کا انتقال 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا تھا۔
پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ ہفتے کو پرتگال میں ہو گی جبکہ تدفین اتوار کو مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔
پرنس کریم آغا خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی برادری کا 50 واں امام مقرر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :