وزیراعظم نے سمندری شعبے کی بحالی کیلئے جامع اصلاحاتی پلان کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وزیراعظم نے سمندری شعبے کی بحالی کیلئے جامع اصلاحاتی پلان کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری شعبے کی مکمل بحالی کے لیے جامع اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دے دی، جس کے تحت پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اصلاحاتی منصوبے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی وزیر دفاع کریں گے۔ کمیٹی میں مختلف اداروں کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے، اور ہر پندرہ روز بعد اجلاس منعقد ہوگا، جس میں تمام منظور شدہ اقدامات کی نگرانی کی جائے گی۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کی جائے گی، نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کی تجدید کی جائے گی اور ملک کی تمام بندرگاہوں کے ٹیرف کو یکساں معیار پر لایا جائے گا۔ بندرگاہوں کی ڈیجٹلائزیشن اور آبی زراعت سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ مختلف بندرگاہوں پر نئے ٹرمینلز تعمیر کیے جائیں گے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کو میری ٹائم سیکٹر میں سالانہ پانچ کھرب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جس کی وجوہات میں بندرگاہوں کی مکمل صلاحیت کا استعمال نہ کرنا، ٹیکس چوری اور جعلی بلنگ شامل ہیں۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم کے غلط استعمال سے بھی ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، میری ٹائم شعبے میں ٹیکس چوری کی وجہ سے سالانہ 1120 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
معاشی ماہرین نے جامع اصلاحاتی منصوبے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد اور بندرگاہوں کی ڈیجٹلائزیشن سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جامع اصلاحاتی
پڑھیں:
کراچی میں میری ٹائم ایکسپو2025کا افتتاح:سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود کی شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔
افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں آگہی کے فروغ اور ملکی بحری وسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اس میری ٹائم ایکسپو کے انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمانِ خصوصی نے باضابطہ طور پر ایکسپو کے افتتاح کا اعلان کیا، یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور بعدازاں ایکسپو کے مختلف اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔
پاک بحریہ کی جانب سے وزارتِ بحری امور کی سرپرستی میں منعقد ہ ایکسپو جو 6 نومبر 25 تک جاری رہے گی۔ 44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان کی شرکت پاکستان کے بحری شعبے میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کی عکاس ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس قومی و بین الاقوامی سطح پر بحری شعور بڑھانے اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بے مثال صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ایک نمایاں کوشش ہے۔