وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے محنت کر رہے ہیں: گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔گو رنر ہائوس میں جی ٹیک کی جانب سے نئی ڈسٹریبیوشن کیپبلیٹی NDC کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا مران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ Gerrys انٹرنیشنل اور جی ٹیک کی ٹیم کو اس شاندار اقدام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عصر حاضر کے تقاضوں سے اداروں کو ہم آہنگ کرنا حکومت اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹیک کی نئی ڈسٹری بیوشن کیپبیلٹی (این ڈی سی ) نئے باب کا آغاز ہے، یہ جدید نظام ٹریول انڈسٹری میں اہم ثابت ہوگا، یہ منصوبہ ہمارے ملک کی معیشت اور سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں یہ سب اس ملک نے ہمیں دیا، عزم اور جذبہ سے معاشی اور معاشرتی بہتری کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے، وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہم نے عزم کیا آج آئی ٹی کلاسز، امید کی گھنٹی سے مسائل حل، مستحقین میں راشن اور بہت کچھ کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر سہولت سکیم جاری کرنے کا فیصلہ
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت سکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے وزارت خزانہ کو ترجیحی بنیادوں پر ورکرز رمیٹنس انسینٹنوو سکیم (Workers’ Remittances Incentive Scheme) کیلئے فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خون پسینے سے کمائی ترسیلات زر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں جسے مجھ سمیت پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مالی سال 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ کی بلند ترین 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیج کر 14 برس میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان ترسیلات زر سے نہ صرف بڑھتے ہوئے درآمدی بل کی ادائیگی بلکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں بھی معاونت ملی۔ بیرون ملک مقیم مزدور سے لے کر کاروباری شخصیات، وطن عزیز ترسیلات زر بھیج کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاِت زر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور اور اس نظام کو بہتر، مؤثر اور سہل بنا رہے ہیں۔
اشتہار