گورنرخیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارج کے خلاف کارروائی میں12 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
(جاری ہے)
گورنر ہاوس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے جام شہادت نوش کرنے والےلانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اوران کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
گورنر نے شہید لانس نائیک کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے پختہ عزم کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
پشاور:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران کہا کہ متحدہ ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نےگورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی، جہاں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور عوامی فلاحی منصوبوں سمیت صوبے کی ترقی وخوش حالی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حقوق سے متعلق مشاورت بھی کی گئی اور متحد ہوکر وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ صوبہ اور اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، متحد ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
Tagsپاکستان