راولپنڈی: مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسزمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے نے ملاقات کی ہے۔
 پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر اورمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے دونوں اطراف سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے پائیدار بندھنوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فریقین نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا۔ دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا۔
 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج پیشہ ورانہ مہارتوں اور لگن کو سراہا۔
دوسری جانب ہنگری کے نائب وزیردفاع تھامس ورگھا نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں؛ فتنۃ الہندوستان کے 18دہشت گرد ہلاک



راولپنڈی:

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

پہلا آپریشن ضلع کوئٹہ کے علاقے میں چلتن پہاڑوں میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی، جس میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

دوسرا آپریشن ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں مقامات پر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ویژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہے۔

وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف 2 الگ الگ کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

سکیورٹی فورسز قیام امن کیلیے پرعزم ہیں، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں  کے خلاف کامیاب  آپریشنز  پر سکیورٹی فورسز کو  خراج  تحسین  پیش کیا ہے۔ انہوں نے 18 دہشتگردوں  کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا  اور کہا کہ   سکیورٹی فورسز نے  بروقت کارروائی کرکے بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ  18 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے  افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں  سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ بلوچستان  میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • مقبوضہ فلسطین کا علاقہ نقب صیہونی مافیا گروہوں کے درمیان جنگ کا میدان بن چکا ہے، عبری ذرائع
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • مالدیپ میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندیوں کا آغاز
  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • مالدیپ میں تمباکو کے استعمال پر پابندی، خریدو فرخت ممنوع
  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں؛ فتنۃ الہندوستان کے 18دہشت گرد ہلاک
  • چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات
  • روس کی جانب سے امریکا بھیجے گئے میمو کے بعد ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ