مہنگائی کی شرح کم ہوئی، لیکن 13 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں:حکومت کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:حکومت نے ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسی مدت میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 1.02 فیصد بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق، 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں کیلے، ڈیزل، چینی، لہسن، پیٹرول، سگریٹ اور خشک دودھ شامل ہیں، جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، برائلر مرغی، دال چنا، دال ماش، چاول، سرسوں کا تیل اور آٹا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
فائنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اضافہ پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمت ہائی اسپیڈ