نورا فیتحی کی سالگرہ کا دلکش انداز، مداحوں میں مقبول
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
میکسیکو:بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا شاندار انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ ہمیشہ منفرد فیشن اور اسٹائل کے باعث خبروں میں رہنے والی نورا فیتحی نے اس بار اپنی سالگرہ کے انداز سے سب کو حیران کر دیا۔
اداکارہ نے تقریب میں چمکدار سیاہ گاؤن زیب تن کیا، جو روشنی میں جھلملاتا نظر آ رہا تھا۔ یہ لباس عالمی شہرت یافتہ اسٹائلسٹ ماہر جریدی نے ڈیزائن کیا، جو معروف گلوکارہ نکّی مناج کے فیشن اسٹائل کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے نئے گانے "Snake” پر شاندار ڈانس کیا، جس نے مداحوں کو محظوظ کر دیا۔ یہ گانا صرف 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ویڈیوز میں شامل ہو چکا ہے اور اسپاٹیفائی چارٹ میں 55 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
نورا کی یہ کامیابی ان کی عالمی سطح پر مقبولیت میں مزید اضافہ کر رہی ہے، جبکہ مداحوں کی جانب سے انہیں بے حد سراہا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پشاور KPK کابینہ کی تشکیل پر عمران خان کی ہدایات نظر انداز؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی حکومت نے 13 رکنی کابینہ بنا لی ہے۔
تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق یہ کابینہ عمران خان کی اصل ہدایات کے خلاف تشکیل دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح پیغام دیا تھا کہ کابینہ زیادہ سے زیادہ 5 سے 8 وزراء پر مشتمل ہو اور کابینہ “سنگل ڈیجٹ” میں رکھی جائے، لیکن اس کے باوجود 13 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز گورنر کے پی نے کابینہ سے حلف بھی لیا۔
پارٹی ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ عمران خان نے کچھ مخصوص ناموں کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، جن میں:
عاقب اللہ خان (اسد قیصر کے بھائی)
 فیصل ترکئی (شہرام ترکئی کے بھائی)
 سابق وزیر شکیل خان
لیکن اس کے باوجود ان ناموں کو شامل کر لیا گیا۔ اسی وجہ سے پارٹی کے اندر ایک بار پھر مشاورت اور فیصلوں کے درمیان اختلافات سامنے آرہے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے اس تاثر کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے صرف یہ کہا تھا کہ کابینہ مختصر رکھی جائے، تاہم سہیل آفریدی کو اختیار دیا گیا کہ وہ اپنی ٹیم خود منتخب کریں۔ مینا خان نے مزید کہا کہ:
کابینہ میں ردوبدل کسی بھی وقت ممکن ہے
 عمران خان اگر کہیں تو کوئی بھی تبدیلی ہو سکتی ہے
 کابینہ میں سینئر بھی موجود ہیں اور نوجوانوں کو بھی جگہ دی گئی ہے
اس صورتحال نے ایک بار پھر سوال اٹھا دیا ہے کہ آیا پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل ہو رہا ہے یا صوبائی سطح پر فیصلے اپنی مرضی سے کیے جا رہے ہیں۔